کویت اردو نیوز 21 جولائی: کویت میں سخت حفظانِ صحت کے اصولوں کے مطابق ذبح خانوں میں تقرریوں کے نظام کے تحت قربانیاں انجام دی گئیں۔
تفصیلات کے مطابق عیدالاضحٰی کے پہلے روز شہریوں اور رہائشیوں جنہوں نے "When” پلیٹ فارم کے ذریعے جانوروں کی قربانی کے لئے پیشگی بکنگ کروائی ہوئی تھی حفظان صحت کے اقدامات کے مطابق گورنریٹریٹس میں خدمات انجام دینے والے ذبح خانوں میں گئے اور قربانی کا فرض انجام دیا۔ ملک کے تمام ذبح خانوں کی انتظامیہ نے سخت حفاظتی اقدامات نافذ کئے ہوئے ہیں تاکہ عیدالاضحٰی کے دوران وائرس کے پھیلاؤ کو روکا جاسکے۔ ایگزیکٹو ڈائریکٹر آف مارکیٹنگ اینڈ لوکل سیلز عبدالہادی بلند نے اس بات کی تصدیق کی کہ سلاٹر ہاؤس میں "When” پلیٹ فارم کے ذریعے
فی گھنٹہ 120 ریزرویشن کی جاتی ہے۔ بزرگوں اور خصوصی ضروریات والے افراد کو رعایت برتی جاتی ہے۔ ریزرویشن میں بیک وقت 5 جانوروں کو ذبح کیا جاتا ہے۔ عبدالہادی بلند نے کہا کہ "جانور کو ذبح کرنے کی فیس 5 دینار ہے اور اس میں
ذبح ، پیکیجنگ اور پروسیسنگ شامل ہے اس کے علاوہ گاہک کو پیکیجنگ کے عمل کے بعد برف مہیا کرنا اور قربانی کو 5 حصوں میں کاٹنے کے بعد کارٹونوں میں رکھنا بھی شامل ہے۔ منظور شدہ مذبح خانوں میں ذبح کرنے کی ضرورت پر زور دیتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ذبح کرنے کا عمل قانونی اور حفظان صحت کی شرائط کے مطابق انجام دیا جاتا ہے اور اسی وجہ سے ہم صارفین سے گزارش کرتے ہیں کہ وہ اس پر عمل کریں۔
انہوں نے مزید بتایا کہ "سلاٹر ہاؤس میں انھیں سب سے زیادہ عام پریشانی کا سامنا کرنا پڑتا ہے جب قربانی دینے والے صارف سے کوپن کھو جاتے ہیں اس سے کام الجھ جاتا ہے اس کے باوجود ٹرن آؤٹ بہترین ہے تعداد میں اضافہ ہورہا ہے اور چیزیں آسانی سے چل رہی ہیں جبکہ جسمانی دوری کو جتنا ممکن ہو سکے یقینی بنانے کی کوشش کی جارہی ہے۔
انہوں نے بتایا کہ "دارالحکومت میں (مویشیوں) کا ذبح خانہ عیدالاضحٰی کے دنوں میں صبح 6 بجے سے شام 6 بجے تک خدمات فراہم کرتا ہے۔