کویت اردو نیوز 26 جولائی: آج 26 جولائی بروز پیر کویت وزراء کونسل کی جانب سے کئے گئے تازہ ترین فیصلوں کی تفصیلات۔
تفصیلات کے مطابق وزراء کونسل کے آج لئے گئے فیصلوں میں صف اول پر غیرملکیوں کے ملک میں داخلے سے متعلق فیصلے شامل ہیں جن کے مطابق کورونا ویکسین کی دوخوراکیں ملک میں داخلے کی پہلی شرط ہے جبکہ یکم اگست سے مراکش اور مالدیپ کے لئے براہ راست پروازوں کا آغاز کردیا جائے گا۔ کابینہ نے تمام تجارتی سرگرمیاں کھول دی ہیں تاہم شادیوں جیسے اجتماعات یا کانفرنسوں وغیرہ پر تاحال پابندی عائد ہے جبکہ کونسل نے آئندہ ستمبر سے بچوں کے لئے تمام سرگرمیاں کھولنے کی منظوری دے دی ہے۔ گورنمنٹ کمیونی کیشن سینٹر کے سربراہ
اور حکومت کے سرکاری ترجمان طارق المزرم نے بتایا کہ کابینہ نے شام 8 بجے تجارتی سرگرمیاں بند کرنے کے فیصلے کو منسوخ کردیا جبکہ شادی بیاہ کی تقریبات ، کانفرنسیں اور سوشل ایوینٹس کے علاوہ تمام تجارتی سرگرمیوں کو رات 11 بجے تک کھولنے کی منظوری دے دی گئی ہے۔
انہوں نے بتایا کہ صرف حفاظتی ویکسین لینے والے افراد کو ہی ہر قسم کے مقامات میں داخل ہونے کی اجازت ہو گی تاہم غیر ویکسین شدہ افراد اتوار سے (فارماسیوں ، جمعیہ و کنزیومر سوسائٹیوں ، متوازی بازاروں ، کھانے پینے اور کیٹرنگ مارکیٹنگ کے آؤٹ لیٹس) سرکاری اداروں اور صحت کے اسپتالوں میں داخل ہوسکتے ہیں۔ ایک پریس کانفرنس کے دوران المزرم نے وضاحت کی کہ کابینہ نے مصر جانے اور براہ راست پروازوں کے آغاز سے متعلق فی الحال کوئی فیصلہ نہیں لیا ہے۔
انہوں نے نشاندہی کی کہ "کویت مسافر” پلیٹ فارم پر انکوائریز کے سلسلے میں "سول ایوی ایشن” کے ذریعہ ایک بیان جاری کیا جائے گا۔