کویت اردو نیوز 22 اکتوبر: آبادیاتی توازن بل کو متفقہ طور پر منظور کرلیا گیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق قومی اسمبلی میں گزشتہ روز خصوصی سیشن کا انعقاد کیا گیا جس میں متعدد بل پیش کئے گئے اور ان پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ اسمبلی ممبران نے پیش کردہ بلوں پر تبادلہ خیال کے ساتھ ساتھ کورونا بحران کے دوران متاثر ہونے والے درمیانے اور چھوٹے درجے کے کاروبار کو تقویت فراہم کرنے کی حمایت کی۔
خصوصی سیشن کے دوران اسمبلی نے متفقہ طور پر ڈیموگرافک عدم توازن بل کی منظوری دی کیونکہ اجلاس میں موجود تمام 53 ارکان پارلیمنٹ نے اسکے حق میں ووٹ دیا۔ اس بل کے تحت حکومت کو یہ حکم دیا گیا ہے کہ عمل درآمد کے پہلے سال کے دوران زیادہ سے زیادہ تارکین وطن کی تعداد متعین کی جائے اور اس سلسلے میں باقاعدگی سے اسمبلی کو رپورٹ پیش کی جائے۔
مزید پڑھیں: پاکستانی ڈاکٹر اور پیشہ ور طبی ماہرین جمعرات کو کویت پہنچ رہے ہیں
دوسرے قوانین مثلاً غیر ملکیوں کے قوانین میں بیان کردہ سخت سزاؤں کی وجہ سے بل میں طے شدہ سزاؤں کو منسوخ کردیا گیا تھا۔ بل کے دوسرے مطالعے میں ہونے والی ترامیم میں چھوٹ کی منسوخی بھی شامل ہے جیسے کویتی خواتین کے غیر ملکی یا دیگر خلیجی ممالک کی شہریت رکھنے والے بچے اور شوہر۔ اس بل کو عمل درآمد کے لئے حکومت کے پاس بھیجا گیا ہے۔