کویت اردو نیوز 03 اگست: 48 ممالک نے کویتی شہریوں کو ملک آمد (On Arrival) پر ویزا حاصل کرنے کی سہولت دے دی۔
تفصیلات کے مطابق 48 ممالک نے کویتی شہریوں کو آمد پر ویزا دینے کی منظوری دے دی۔ 48 ممالک نے شہری پاسپورٹ رکھنے والے کویتیوں کو اپنے ملکوں میں داخلے کے لیے چھوٹ دی ہے جن میں 9 یورپی ، 3 آسٹریلیا اور اس کے پڑوسی ممالک ، 6 ایشیائی ممالک ، 4 افریقی ، 12 امریکا اور 14 عرب ممالک شامل ہیں۔ وزارت خارجہ کے قونصلر امور کے شعبے نے اپنے متواتر بلیٹن میں ان ممالک کی فہرست جاری کی جو کویتی شہریوں کو بندرگاہوں یا اپنے ملک کے سفارت خانے کے ذریعے
اپنے ملکوں میں داخل ہونے پر ویزا جاری کریں گے۔ رپورٹ کے مطابق 203 ممالک کویتیوں کو سفارتخانے ، ہوائی اڈے یا ویب سائٹ کے ذریعے انٹری ویزا حاصل کرکے اپنے ممالک میں داخل ہونے کی اجازت دیتے ہیں جبکہ 40 ممالک کی شرائط ہوائی اڈے یا اس کی ویب سائٹ سے انٹری ویزا حاصل کرنے تک محدود ہیں اور 115 ممالک کا تقاضا ہے کہ انٹری ویزا ان کے ملک کے سفارت خانے کے ذریعے حاصل کیا جائے۔