کویت اردو نیوز 06 مارچ: فوجداری سیکیورٹی سیکٹر کے اہلکار فروانیہ گورنریٹ میں قتل کے کیس کو حل کرنے اور مجرم کو گرفتار کرنے میں کامیاب ہو گئے۔
وزارت داخلہ میں تعلقات اور سیکورٹی میڈیا کی جنرل ایڈمنسٹریشن نے کہا کہ فوجداری سیکورٹی کے شعبے کی کوششوں کی بدولت، اس کے جوان اس گھناؤنے قتل کے مجرم کو گرفتار کرنے میں کامیاب ہو گئے ہیں جو کہ ہندوستانی شہریت کا حامل ہے۔ اس جرم نے کویتی شہریوں اور رہائشیوں کو ہلا کر رکھ دیا تھا جس نے ایک ہی خاندان کے 3 افراد کی جان لے لی جو کہ اپنے ہی گھر کے اندر الگ الگ جگہوں پر مردہ پائے گئے۔ رپورٹ ملنے کے بعد فروانیہ گورنریٹ انویسٹی گیشن ڈپارٹمنٹ کی جانب سے فوری طور پر سرچ ٹیم تشکیل دی گئی اور جائے وقوعہ سے ملحقہ گھروں کے سرویلنس کیمروں کو دیکھا گیا جس سے معلوم ہوا کہ ایک نامعلوم شخص مقتولین کے گھر میں داخل ہوا اور اس کے گرد چھان بین تیز کر کے اس کی شناخت تک پہنچا گیا جسے
بعدمیں صلیبیہ کے علاقے سے گرفتار کر لیا گیا۔
تفتیش کے دوران پتہ چلا کہ وہ ہندوستانی شہریت کا حامل ہے۔ ملزم نے بیان دیا کہ وقوعہ کے دن وہ متاثرین کے گھر گیا تاکہ اس نے ان سے مانگی گئی رقم لے سکے تاہم ملزم متبادل کپڑوں کو تبدیل کرنے کی نیت سے اپنے ساتھ ایک بیگ بھی لے کر آیا جو اس کے جرم کرنے کے ارادے اور عزم کی تصدیق کرتا ہے۔
انتظامیہ نے نشاندہی کی کہ ملزم نے بتایا کہ اس نے جرم کرنے کے بعد گھر کی تلاشی لی تو اس سے 300 دینار کی رقم اور سونے کے زیورات ملے جو اس نے چوری کرکے بیچے تھے۔ سونے کی فروخت کی تمام رسیدیں مل گئیں۔ انتظامیہ اس بات کی تصدیق کی کہ ملزم کے خلاف نمبر 11/2022 کے تحت "پہلے سے طے شدہ اور منصوبہ بند قتل” کے عنوان سے مقدمہ درج کیا گیا ہے اور اس کے خلاف تمام قانونی اقدامات اٹھانے کے لیے مجاز اتھارٹی کو بھیجا گیا ہے۔