کویت اردو نیوز 21 اگست: ملک میں صحت کی صورتحال میں بہتری ، انفیکشن کی شرح 2 فیصد سے بھی نیچے آگئی۔
تفصیلات کے مطابق وزارت صحت نے جمعہ کو اعلان کیا کہ کورونا وائرس سے متاثرہ دو افراد کی موت جبکہ 226 نئے کوویڈ 19 انفیکشن ریکارڈ کیے گئے تھے۔ وزارت نے کہا کہ کویت میں وائرس کی صورت حال میں بہتری آرہی ہے جبکہ انفیکشن کی شرح میں مسلسل کمی آرہی ہے اور پہلی بار یہ 2 فیصد یا 1.89 فیصد سے بھی کم سطح پر آچکی ہے۔ ہسپتال کے وارڈز میں انفیکشن کیسوں کی مسلسل کمی واقع ہوئی ہے جبکہ انتہائی نگہداشت کے یونٹ میں بحالی کی شرح اضافے کے ساتھ 98.1 فیصد تک پہنچ گئی ہے۔ وزارت صحت کے ترجمان ڈاکٹر عبداللہ السند نے کہا کہ
گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 226 نئے انفیکشن کے اندراج کے ساتھ ہی ملک میں رجسٹرڈ کیسوں کی کل تعداد بڑھ کر 407،878 ہوگئی ہے۔ السند نے کویت نیوز ایجنسی (KUNA) کو بتایا کہ دو نئی اموات ریکارڈ ہونے کے ساتھ اموات کی کل تعداد 2،401 ہے جبکہ 610 نئے کیس شفایابی کے ہیں۔ وائرس سے صحت یاب ہونے والوں کی کل تعداد 98.1 فیصد کے ساتھ 400،148 ہے۔ انہوں نے بتایا کہ
انتہائی نگہداشت کے وارڈز میں طبی نگہداشت حاصل کرنے والوں کی تعداد 173 تک پہنچ گئی ہے جبکہ متاثر ہونے کی تصدیق شدہ اور اب بھی علاج معالجہ وصول کرنے والے کیسوں کی مجموعی تعداد 5،329 ہے جبکہ (کوویڈ 19) وارڈز میں کیسوں کی کل تعداد 340 ہے۔ انہوں نے بتایا کہ اسی عرصے کے دوران 11،934 سویب ٹیسٹ کئے گئے جس سے ٹیسٹوں کی کل تعداد 3،655،034 ہو گئی۔ گورنریٹس میں انفیکشن کی شرح کے حوالے سے السند نے کہا کہ حولی 28 فیصد ، فروانیہ 22 فیصد ، احمدی 20 فیصد ، جھرا 17 فیصد اور دارالحکومت میں انفیکشن کی شرح 13 فیصد ہے۔