کویت سٹی 12 جولائی: روزنامہ الرائ کی رپورٹ کے مطابق نماز جمعہ کی ادائیگی کے لیے مختص مساجد کو کھولنے کا حکم جاری کر دیا گیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق وزیر انصاف اور وزیر اوقاف و اسلامی امور مشیر ڈاکٹر فہد العفسی نے آج بروز اتوار کو اپنے ایک فیصلے میں مذکورہ مساجد میں نماز جمعہ کی عارضی معطلی کو اگلے جمعہ 17 جولائی سے ختم کرنے کا فیصلہ جاری کیا ہے۔
فیصلے کے مطابق مساجد کے دروازےنماز جمعہ کی دوسری اذان سے 30 منٹ قبل کھلیں جائیں گے اور نماز کے 15 منٹ بعد مساجد کو بند کر دیا جائے گا۔
یہ خبر بھی پڑھیں: نماز جمعہ ادا کرنے کے لیے 15 شرائط عائد
نماز جمعہ کا دورانیہ زیادہ سے زیادہ 15 منٹ تک ہو گا۔ صحت اور بچاؤ کے تمام تقاضوں کا اطلاق کیا جائے۔


















