کویت اردو نیوز 05 مئی: میونسپل کونسل نے امغرہ اسکریپ سائٹ کو متبادل مقام پر منتقل کر کے اس جگہ ہاؤسنگ سوسائٹی بنانے کی تجویز پیش کر دی۔
تفصیلات کے مطابق میونسپل کونسل کے 6 ممبران نے امغرہ اسکریپ سائٹ کو ہاؤسنگ ویلفیئر سوسائٹی میں تبدیل کرنے کے لئے پبلک اتھارٹی کو مختص کرنے کی تجویز پیش کردی ہے۔
ممبران میں شامل عبداللہ المھری ، ڈاکٹر حسن کمال ، میشال الحمدان ، احمد ہادیان , ایم ماہا البغلی اور انجینئر عبد السلام الرندی نے اپنی تجویز میں کہا کہ ” رہائش کی دیکھ بھال کے حقداروں کے لئے پبلک اتھارٹی برائے ہاؤسنگ ویلفیئر کی ویٹنگ لسٹ میں اضافے اور کویتی خاندانوں کے لئے پبلک اتھارٹی برائے ہاؤسنگ ویلفیئر کے لئے زمینیں فراہم کرنے کی ضرورت ہے۔ موجودہ علاقوں اور عوامی خدمات اور شہری وسعت کے لئے ادارے کے منصوبے کے تحت اسکریپ امغرہ سائٹ جنوبی سعد العبداللہ ہاؤسنگ سٹی سے متصل سمجھا جاتا ہے اور اسے سعد العبداللہ ساوتھ سٹی پراجیکٹ میں باآسانی شامل کیا جاسکتا ہے۔
ممبران نے مزید کہا کہ لہذا ہم تجویز کرتے ہیں کویتی خاندانوں کے لئے رہائشی یونٹ تقسیم کرنے کے لئے عوامی اتھارٹی برائے ہاؤسنگ ویلفیئر کو تقریبا 2.5 کلومیٹر کا رقبہ مختص کیا جائے اور موجودہ جگہ کو منتقل کرنے کے لئے کسی مناسب جگہ پر متبادل اراضی کا انتظام کیا جائے تاہم اس حوالے سے حتمی فیصلے سے قبل پبلک اتھارٹی برائے ہاؤسنگ ویلفیئر ، پبلک اتھارٹی فار انڈسٹری اور متعلقہ سرکاری ایجنسیوں کے ساتھ رابطہ کرنا ضروری ہے۔