کویت اردو نیوز 27 اگست: وزارت برائے افرادی قوت نے عمان میں ملازمت کے تقریبا 1،000 مواقع فراہم کردیئے۔
تفصیلات کے مطابق عمان کی وزارت برائے افرادی قوت نے ایک ہزار تدریسی ملازمتوں کے مواقعوں کا اعلان کیا ہے۔ عمان نیوز ایجنسی (ONA) کی طرف سے آن لائن جاری کردہ ایک بیان میں کہا گیا ہے کہ "وزارت برائے افرادی قوت، وزارت تعلیم کے تعاون سے مختلف شعبوں میں 997 تدریسی ملازمتوں کے موقع فراہم کرے گی جن میں 68 عربی زبان کے اساتذہ ، 203 ریاضی کے اساتذہ ، 26 کیمسٹری اساتذہ ، 34 طبیعیات کے اساتذہ ، 67 حیاتیات کے اساتذہ ، 107 موسیقی کے ماہر اساتذہ اور 492 فرسٹ فیلڈ اساتذہ کے عہدے شامل ہیں۔ یہ ملازمتیں عمانی شہریوں کے لئے فراہم کی جارہی ہیں۔ وزارت برائے افرادی قوت کے
منصوبے کے تحت عمانی اساتذہ کو غیر ملکی اساتذہ کی جگہ بھرتی کیا جائے گا۔ یاد رہے کہ کورونا وبائی مرض کے پیش نظر تمام خلیجی ممالک نے سرکاری، نیم سرکاری و نجی شعبوں میں غیرملکیوں کی جگہ اپنے شہریوں کو تبدیل کرنے کو ترجیح دی ہے جس کی وجہ سے خلیجی ممالک میں مقیم ہزاروں غیرملکی اب تک اپنی نوکریوں سے ہاتھ دھو بیٹھے ہیں اور یہ سلسلہ ابھی تک جاری ہے۔