کویت اردو نیوز 29 مئی: کویت میں پٹرول کی مارکیٹنگ کمپنی "اولا” نے کچھ پٹرول پمپوں کو سیلف سروس میں تبدیل کرنا شروع کر دیا ہے جہاں گاہک اپنی گاڑی میں پٹرول بھرنے کا عمل خود انجام دیں گے۔
بورڈ کے چیئرمین عبد الحسین السلطان نے روزنامہ الرای کو انکشاف کیا کہ "اولا پٹرول پمپوں” پر سیلف سروس کو شروع کیا گیا ہے جبکہ ان پٹرول پمپوں نے پہلے سے فراہم کردہ سروس کو منسوخ نہیں کیا ہے جس سے یہ ظاہر ہوتا ہے کہ صارف کو یہ حق حاصل ہے کہ وہ اس کا انتخاب کرے یا نہ کرے۔ انہوں نے وضاحت کی کہ سیلف سروس پٹرول پمپوں پر ملازمین کی کمی کے بحران اور سٹیشنوں میں ہونے والی بھیڑ کے حل کے طور پر متعارف کرائی گئی ہے جبکہ انہوں نے آنے والے عرصے میں 200 فلس کی معمولی فیس پر سروس کو بہتر بنانے کے لیے ایک مطالعہ کی طرف اشارہ کیا ہے۔
انہوں نے نشاندہی کی کہ سیلف سروس اسٹیشنوں میں سمارٹ سروس کی موجودگی کو بھی نہیں روکے گی اور یہ کہ بوڑھوں یا خصوصی ضروریات کے حامل افراد کے ساتھ ساتھ خواتین کو ان کی کاروں کے لیے
کمپنی کے فراہم کردہ خصوصی اسٹیکرز کے ذریعے چھوٹ دی جائے گی۔ انہوں نے نیشنل پیٹرولیم کمپنی (کے این پی سی) کے ساتھ ہونے والی ملاقات کا بھی انکشاف کیا جس نے عارضی مدت کے لیے روزگار فراہم کرکے ملازمین کی کمی کے بحران کو حل کرنے میں مدد کی پیشکش کی جس کے دوران اس مسئلے کے مختلف پہلوؤں پر بات کی جائے گی اور بحران کے حل کے لیے کمپنی کے ملازمین کی ضرورت کا اندازہ لگایا جائے گا۔