کویت اردو نیوز 03 مئی: کویتی شہریوں پر سفری پابندی عائد کردی گئی جبکہ غیرملکی کویت سے باہر سفر کر سکتے ہیں۔
تفصیلات کے مطابق گورنمنٹ کمیونیکیشن سینٹر کی اطلاعات کے مطابق کویتی شہریوں اور ان کے فرسٹ ڈگری رشتہ داروں (شوہر ، بیوی اور بچوں) اور گھریلو ملازمین پر کویت سے باہر سفر کرنے پر پابندی عائد کردی گئی ہے بشرطیکہ وہ کورونا وائرس سے بچاؤ کی ویکسی نیشن کا کورس مکمل نہ کرلیں۔
دوسری جانب وزراء کی کونسل نے مندرجہ ذیل زمروں کو زمینی اور سمندری راستوں سے ریاست سے باہر جانے کی اجازت دی ہے:
- وہ شہری جن کے مویشی بندرگاہوں پر موجود ہیں۔
- وہ شہری جو دوسرے خلیجی ممالک میں ملکیت رکھتے ہیں۔
- تارکین وطن جو کویت سے باہر سفر کرنے کی خواہش رکھتے ہیں تاہم اگلی اطلاع آنے تک وہ واپس کویت میں داخل نہیں ہوسکتے۔


















