کویت اردو نیوز 26 ستمبر: دوپہر سے شروع ہونے والی گرد آلود ہواؤں نے حد نظر کو 1000 میٹر سے بھی کم کر دیا۔ موسم کی صورتحال کل تک بہتر ہونے کی پیشنگوئی کر دی گئی۔
تفصیلات کے مطابق کویت کے محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ اتوار کی صبح سے ملک شمال مغربی ہواؤں کی سرگرمی سے متاثر ہوا ہے جس کی رفتار 60 کلومیٹر فی گھنٹہ سے زیادہ ہے اس کے ساتھ کچھ علاقوں میں تیز ہوائیں بھی چلیں جو سمندری لہروں میں 06 فٹ اونچائی کے سات ساتھ گرد آلود دھول کا سبب بنیں جس سے خاص طور پر کھلے علاقوں میں حد نظر میں کمی واقع ہوئی ہے۔ کویت نیوز ایجنسی (KUNA) کو ایک بیان میں عبدالعزیز القراوی نے توقع ظاہر کی کہ ہوا کی رفتار پرسکون ہو جائے گی اور دھول آہستہ آہستہ کم ہو جائے گی تاہم رات کے دوران ساحلی علاقوں میں ہوا کی سرگرمی رہے گی جس کا مطلب ہے کہ اس دوران لہریں اٹھتی رہیں گی۔ القراوی نے مزید کہا کہ
کل ہوائیں نسبتا فعال ہیں اور ان کی رفتار 50 کلومیٹر فی گھنٹہ سے زیادہ نہیں ہو گی اور دوپہر تک جاری رہیں ہے۔ کھلے علاقوں پر دھول اٹھنے کا تھوڑا سا امکان ہے جس کے بعد موسم کی صورتحال بہتر ہونا شروع ہو جائے گی۔ انہوں نے اس کی وجہ ملک کو زیادہ ہوا کی توسیع سے متاثر ہونے کی وجہ بتائی جس کی وجہ سے درجہ حرارت میں فرق ہوتا ہے اور اس کے ساتھ ایک فعال ہوا بھی ہوتی ہے۔