کویت سٹی 17 جون: کویت میں کورونا وائرس کے خطرے کے باعث 3 مساجد بند کر دی گئیں۔
روزنامہ عرب ٹائمز کی رپورٹ کے مطابق احمدی، مبارک الکبیر اور الجہرہ گورنریٹس میں مساجد کی انتظامیہ نے کورونا وائرس سے انفیکشن کے دو کیس درج ہونے جبکہ تیسری مسجد کو کورونا تدابیر کے حفاظتی فقدان کی وجہ سے بند کردیا۔
تفصیلات کے مطابق احمدی کے علاقے صباح الأحمد میں ایک امام مسجد دوسرا کیس صباح السالم میں واقع مسجد کے موذن جبکہ تیسرا کیس الجہرہ میں واقع مسجد میں کورونا وائرس کی احتیاطی تدابیر پر عمل کرنے کے عزم کے فقدان کی وجہ سے پیش آیا۔
وزارت اوقاف کے ایک ذرائع نے بتایا کہ متعلقہ حکام نے دونوں مساجد کو بند کر کے حکم دیا کہ ان مساجد میں جراثیم کش سپرے کیا جائے اور مسجد میں موجود افراد کو اپنا طبی معائنہ کروانے کے لئے طلب کیا جائے۔ اس بات کو نوٹ کرتے ہوئے کہ دونوں گورنریٹ میں مساجد کی انتظامیہ نے اس بات پر زور دیا کہ عبادت کے لئے مساجد جانے والا ہر ایک کو وزارت کی ہدایت پر سختی سے عمل کرنا چاہئے اور جو یہ محسوس کرتا ہے کہ وہ بیمار ہے وہ مساجد میں نماز پڑھنے نہ جائیں بلکہ اپنے گھر میں نماز ادا کریں تاکہ آپ باقی مساجد کو بند کرنے اور اس بیماری کو دوسروں تک منتقل کرنے کی وجہ نہ بن سکیں۔
حوالہ: عرب ٹائمز