کویت اردو نیوز 30 ستمبر: کویت خلیجی خطے کی پہلی ریاست بن گئی جو "ہائبرڈ آؤٹ لیٹ مال” متعارف کروائے گی۔
تفصیلات کے مطابق دارالحکومت لندن میں انٹرنیشنل ریٹیل اینڈ انٹرٹینمنٹ آرگنائزیشن کی جانب سے منعقدہ سالانہ تقریب جس میں بین الاقوامی کمپنیوں کے کئی گروپس نے شرکت کی۔ منعقدہ تقریب میں تمدین گروپ نے الخیران "ہائبرڈ آؤٹ لیٹ” مال پروجیکٹ جیت لیا جس کے بعد کویت اپنی طرز کے منفرد پروجیکٹ کو متعارف کروانے والی پہلی خلیجی ریاست بن جائے گی۔ الخیران "ہائبرڈ آؤٹ لیٹ” مال آؤٹ لیٹ شاپنگ کا ایک نیا تصور ہے جو کہ کویت اور پورے خطے میں پیش کیا جائے گا۔ یہ "آؤٹ لیٹ” شاپنگ کو ایک سے زیادہ تفریحی آپشنز کے ساتھ
جدید طرز زندگی سے مشروط کرے گا۔ یہ پروجیکٹ مختلف قسم کے نئے شاپنگ اور تفریحی آپشنز پیش کرتا ہے جن کی وضاحت ریٹیل سیکٹر میں "ہائبرڈ آؤٹ لیٹ” کے تصور سے کی گئی ہے۔ "ہائبرڈ آؤٹ لیٹ” ایک نیا شاپنگ تصور ہے جو اضافی قیمت اور قابل تجدید تجربات کے مابین ضم ہونے کا اظہار کرتے ہوئے گاہک کو فراہم کیے جاتے ہیں۔ یہ تصور
صارفین کے بدلتے ہوئے مطالبات اور ایک جامع اور مربوط خریداری اور تفریحی تجربے کے لیے ان کی بڑھتی ہوئی توقعات کا براہ راست جواب ہے۔ الخیران ہائبرڈ آؤٹ لیٹ مال صباح الاحمد سٹی کے مرکز میں 350،000 میٹر اسکوائر میں پھیلا ہوا ہے جبکہ GLA کے 70،000 میٹر اسکوائر پر بہت سی خاص خصوصیات ہیں جو کہ اس منصوبے کو منفرد بناتی ہیں جو اسے مستقبل کے مال فارمیٹ کی حیثیت دے گی۔ یہ پروجیکٹ گاہکوں کو دلکش ڈیزائن کے ساتھ ساتھ ان کی سہولت اور طلب کے مطابق 300 سے زائد اسٹورز ، کھانے کے وسیع آپشنز اور تجربے پر مبنی بڑے اجزاء جیسے AI اور ٹیک تھیم تفریح فراہم کرے گا۔ اس پروجیکٹ کو
مزید پرکشش بنانے کے لئے کویت کی سب سے بڑی مرینا 900 برتھ کے ساتھ جبکہ 1.25 کلومیٹر وسیع خوبصورت تزئین و آرائش سے آراستہ پارک اور بورڈ واک اور واٹر گارڈنز کے ساتھ ایک فعال امفی تھیٹر جس میں سال بھر کے ایوینٹس کے مطابق پروگرام موجود ہوں گے۔
اسکے علاوہ گاہکوں کی سہولت کے لئے 3،700 پارکنگ کی جگہیں بھی فراہم کی جائیں گی۔ یہ سب سہولیات الخیران ہائبرڈ آؤٹ لیٹ مال میں گاہکوں کو دلفریب اور مخصوص تجربات حاصل کرنے کا ذریعہ بنے گا۔ جنوبی کویت میں واقع یہ پروجیکٹ 142 بلین ڈالر کی جی ڈی پی کے ساتھ ملک کی مستحکم معیشت سے فائدہ اٹھائے گا جو 4.6 ملین سے زائد آبادی کی خدمت کرتا ہے جن میں 70 فیصد نوجوان ہیں۔ کل خوردہ اخراجات 33.3 بلین ڈالر ہیں جو 7.8 فیصد بڑھتے ہوئے 2025 میں 52.2 بلین ڈالر تک پہنچنے کی توقع ہے جو ریٹیل رئیل اسٹیٹ کی ترقی کے لیے حوصلہ افزا ثابت ہوگا۔
کویت کا جنوب اس وقت تیزی سے ترقی کے مراحل سے گزر رہا ہے اور 4 بڑے شہر مکمل ہونے کے قریب ہیں اور رہائشی ان علاقوں کو آباد کرنے لگے ہیں۔ ان شہروں میں کل ہاؤسنگ یونٹس 100،000 سے تجاوز کر جائیں گے۔
الخیران ہائبرڈ آؤٹ لیٹ مال ایک پرکشش ایریا کی خدمت کرے گا جو زیادہ تر کویت ، مشرقی سعودی صوبوں اور ایک مضبوط سعودی سیاحتی مارکیٹ کی خدمت کرتا ہے۔ پرکشش ایریا میں کل آبادی کا تخمینہ 4 ملین ہے جو سڑک کے ذریعے سے آنے والے 2.5 ملین سعودی سیاحوں کا استقبال کرتا ہے۔ تمدین گروپ کے چیئرمین محمد جاسم المرزوق نے کہا کہ "تمدین گروپ کو خطے میں پہلا ہائبرڈ آؤٹ لیٹ تصور متعارف کرانے پر فخر ہے جس کا مقصد بدلتے وقت کے ساتھ گاہکوں کی مانگ کو پورا کرنا ہے۔ اس پروجیکٹ میں ہمارا یقین کویت میں صارفین کی توقعات اور طرز عمل کی مکمل تفہیم کے ساتھ ساتھ ملک کی ریٹیل رئیل اسٹیٹ انڈسٹری میں نئے بینچ مارک قائم کرنا ہے۔
کویت کا 2035 کا وژن اور اس کے جنوب میں ترقی نے نجی شعبے میں خریداری ، تفریح اور علاقائی منزل کے طور پر کویت کی پوزیشن کو مضبوط بنانے میں ہمارے کردار کو آگے بڑھایا ہے۔تمدین گروپ نے متعدد کاروباری اداروں بشمول رئیل اسٹیٹ میں مسلسل غیر معمولی نتائج فراہم کیے ہیں۔ اپنے متنوع منصوبوں اور جاری سرمایہ کاری کے ساتھ تمدین گروپ کویت کی معاشی ترقی میں شراکت کے اپنے عزم پر مسلسل زور دے رہا ہے۔