کویت اردو نیوز 04 اکتوبر: ملک بھر میں وزارتِ صحت کے نام پر دھوکہ دہی اور جھوٹی فون کالز کا معاملہ، وزارت صحت کویت نے اپنا بیان جاری کردیا۔
تفصیلات کے مطابق وزارت صحت نے فون پر دھوکہ دہی کے بارے میں عوام اور رہائشیوں کو خبردار کیا ہے۔ کویت کی وزارت صحت نے واضح کیا کہ وزارت کسی بھی شہری یا رہائشی کو اپنا ڈیٹا بھیجنے کے لیے رابطہ نہیں کرتی۔ وزارتِ صحت نے اپنے جاری کردہ بیان میں کہا کہ "وزارت صحت کی جانب سے کورونا ویکسین کی خوراکیں وصول کرنے والوں کے لیے فون کالز کے ذریعے دھوکہ دہی کے بارے میں جو کچھ گردش کیا جا رہا ہے اس کے حوالے سے وزارت معزز شہریوں اور رہائشیوں کو یقین دلاتی ہے کہ وہ کسی بھی حوالے سے شہریوں اور رہائشیوں سے رابطہ نہیں کرتی اور ان سے ویکسی نیشن سرٹیفکیٹ
جاری کرنے کے لیے کوئی ڈیٹا یا معلومات بھیجنے کا مطالبہ نہیں کرتی لہٰذا عوام اور رہائشی کسی بھی قسم کے دھوکے یا فراڈ سے بچنے کے لئے ایسی کالز و پیغامات کا جواب دینے سے اجتناب کریں تاکہ کسی بھی قسم کی پریشانی سے بچا جا سکے۔”