کویت اردو نیوز 12 جنوری: گھریلوں ملازمین کے حوالے سے کابینہ کا بڑا فیصلہ سامنے آ گیا۔
تفصیلات کے مطابق کابینہ نے اتوار 17 جنوری 2021 کو منصوبے میں کنٹرول اور ضروریات پر عمل پیرا ہوتے ہوئے حفاظتی پلیٹ فارم کے تحت گھریلو ملازمین کی واپسی کے منصوبے کے دائرہ کار میں نئے گھریلو ملازمین کی بھرتی کی اجازت دینے کا فیصلہ کرلیا ہے۔
کونسل نے دنیا کے تمام ممالک سے کویت آنے والے افراد کو پی سی آر کا سرٹیفکیٹ پیش کرنے کا پابند کرنے کا بھی فیصلہ کیا جو کویت پہنچنے سے قبل کوویڈ 19 کا منفی نتیجہ ثابت کرتا ہو نیز کووڈ 19 ٹیسٹ 72 گھنٹے سے زیادہ کا نہ ہو۔ یہ بات واضح کردی جائے کہ کوویڈ سرٹیفکیٹ ٹیسٹ کی تاریخ سے کویت ائیر پورٹ پر پیش کرنے تک 72 گھنٹے کا ہو۔
اس فیصلے کا اطلاق اتوار 17 جنوری 2021 سے ہو گا۔ ایئر لائنز 17 جنوری سے ملک میں آنے والے تمام مسافروں سے پی سی آر ٹیسٹ کے لئے فیس اور قرنطین کے اخراجات وصول کریں گی۔