کویت اردو نیوز 19 اکتوبر: کویت کے وزیر دفاع نے آذربائیجان اور پاکستان کے سفیروں کے ساتھ علاقائی اور بین الاقوامی سطح پر تعاون اور ترقی کو مستحکم کرنے پر تبادلہ خیال کیا۔
تفصیلات کے مطابق نائب وزیر اعظم اور وزیر دفاع شیخ حمد جابر العلی نے آج آذربائیجان ، علیخان قہرمان اور پاکستان کے سفیر سید سجاد حیدر کا علیحدہ علیحدہ استقبال کیا جہاں انہوں نے تازہ ترین علاقائی اور بین الاقوامی پیش رفت کا جائزہ لیا۔ وزارت دفاع نے ایک پریس بیان میں کہا کہ آذربائیجان کے سفیر سے ملاقات کے دوران مشترکہ دلچسپی کے کئی امور اور دونوں دوست ممالک کے درمیان تعاون اور کام کو مضبوط بنانے کے طریقوں پر تبادلہ خیال کیا گیا اس کے علاوہ علاقائی اور بین الاقوامی صورتحال پر تازہ ترین پیش رفت کا جائزہ لیا گیا۔ انہوں نے مزید کہا کہ
وزیر شیخ حماد جابر العلی نے پاکستانی جناب سفیر سید سجاد حیدر سے ملاقات کے دوران "دو دوست ممالک کے درمیان تعاون بڑھانے اور مشترکہ اجتماعی کارروائی کے طریقوں پر تبادلہ خیال کیا اور کویت و پاکستان کے درمیان قریبی اور گہرے تعلقات کی تعریف کی۔ "