کویت اردو نیوز 11 اکتوبر: کویت میں مقیم ہزاروں تارکین وطن سے ان کے ڈرائیونگ لائسنس واپس لیے جائیں گے۔
تفصیلات کے مطابق ملک میں ٹریفک جام کو حل کرنے کے لیے وزارت داخلہ نے غیرملکیوں کے ہزاروں ڈرائیونگ لائسنس واپس لینے کا منصوبہ بنایا ہے جن کی معیاد پہلے ہی ختم ہو چکی ہے کیونکہ وہ اپنی میعاد ختم ہونے کے باوجود ان کا استعمال جاری رکھے ہوئے ہیں جو کہ قانون کی خلاف ورزی ہے۔ پرانے لائسنس کی معیاد ہونے کے باوجود ڈرائیو کرنے کی ممانعت سے متعلق بہت جلد ایک سرکلر جاری کیا جائے گا۔ پرانے ڈرائیونگ لائسنس کو محدود کرنے کے لیے پرانے لائسنس رکھنے والوں کو ان کی جگہ نئے ڈرائیونگ لائسنس لینا ہوں گے۔ بلاک شدہ ڈرائیونگ لائسنس کا پتہ لگانے کے لیے
ڈیٹا کو ٹریفک ڈیپارٹمنٹ ، افرادی قوت اور رہائشی امور کے مابین منسلک کیا جائے گا۔ پرانے غیر قانونی لائسنس کے ساتھ تارکین وطن اپنی رہائش (اقامہ) کی تجدید نہیں کر سکیں گے کیونکہ رہائش کی تجدید کے لیے انہیں لائسنس واپس کرنا پڑے گا۔ بہت سے تارکین وطن پرانے ڈرائیونگ لائسنس کے ساتھ ڈرائیو کرتے ہیں اور پکڑے جانے پر
انہیں صرف 5 دینار کی فیس کے طور پر جرمانہ کیا جاتا ہے کیونکہ ان کے پاس ڈرائیونگ لائسنس تو ہوتا ہے مگر اسے تجدید نہیں کیا جاتا ہے اس کے برعکس کویتی ڈرائیونگ لائسنس نہ ہونے کے باوجود ڈرائیو کرنے والوں کو ملک بدر کر دیا جاتا ہے۔ یونیورسٹی کے طلباء کو تقریبا 20،000 ڈرائیونگ لائسنس دیے گئے ہیں جن میں سے بیشتر اپنی تعلیم مکمل کر چکے ہیں لیکن اپنی تعلیم مکمل کرنے کے باوجود ابھی تک انہوں نے اپنے ڈرائیونگ لائسنس واپس نہیں کئے ہیں اس لیے محکمہ ٹریفک ان کے ڈرائیونگ لائسنس کو بلاک کر دے گا تاکہ ان کے لائسنس کی تجدید نہ ہو سکے۔ تقریبا 40،000 غیر ملکی ایسے ہیں جن کے پاس ڈرائیونگ لائسنس تو ہیں لیکن جب وہ اپنا پیشہ تبدیل کرتے ہیں تو وہ اپنا ڈرائیونگ لائسنس کھو دیتے ہیں جو کہ ٹریفک ڈیپارٹمنٹ کی ایک شرط ہے۔ ایسے غیر ملکی جو عام طور پر
میعاد ختم ہونے والے لائسنس پر ڈرائیونگ کرتے ہوئے پکڑے جاتے ہیں وہ وزارت داخلہ جاتے ہیں اور 5 دینار ٹریفک جرمانہ ادا کرتے ہیں اور اپنی رہائش کی تجدید بھی کر سکتے ہیں۔ یاد رہے کہ وزارت داخلہ کے انڈر سیکریٹری شیخ فیصل النواف نے حال ہی میں ایک مطالعہ کی درخواست کی تھی کہ تارکین وطن کو ڈرائیونگ لائسنس جاری کرنا بند کیا جائے تاکہ ڈرائیونگ لائسنس دینے کا نیا طریقہ کار وضع کیا جا سکے۔