کویت اردو نیوز 27 اکتوبر: کویت کے علاقے خیطان میں پاکستانی ٹیکسی ڈرائیور کو عرب باشندوں نے لوٹ لیا۔
روزنامہ الانباء کی رپورٹ کے مطابق ایک پاکستانی ٹیکسی ڈرائیور کے ساتھ واردات کے جرم میں کویت کی پولیس تین نامعلوم عربوں باشندوں کی تلاش کر رہی ہے۔ روزنامہ کے مطابق مشتبہ شخص نے ڈرائیور سے کہا کہ وہ انہیں خیطان سے سعدالعبداللہ لے جائے اور پھر واپس خیطان لے جائے۔ خیطان پہنچنے کے بعد انہوں نے بہانہ کیا کہ ان کے پاس ٹیکسی ڈرائیور کو اجرت دینے کے لئے چھوٹی رقم نہیں ہے لہٰذا ان میں سے ایک ٹیکسی سے باہر نکل کر کریانہ کی دکان پر گیا جبکہ باقی دو گاڑی کے اندر اس کا انتظار کرنے لگے۔ ایک کریانہ شاپ پر جانے کے بعد ٹیکسی میں باقی دو نامعلوم افراد میں سے ایک نے
چھری نکال کر ٹیکسی ڈرائیور کی گردن پر رکھ دی اور ڈرائیور کو زدوکوب کیا جبکہ دوسرے نے ڈرائیور کی جیب سے 150 دینار نکال لئے۔ ٹیکسی ڈرائیور کو مارنے پیٹنے کے دوران راہگیروں کے ہجوم سے فائدہ اٹھاتے ہوئے دونوں نامعلوم فرار ہونے میں کامیاب ہو گئے۔ اطلاع ملنے پر خیطان پولیس نے پہلے ملزم کو بقالہ میں رقم چینج کرنے کے لئے گیا تھا کو گرفتار کر لیا اور ڈکیتی کا مقدمہ درج کر کے مجاز اتھارٹی کے حوالے کر دیا۔