کویت اردو نیوز 31 اکتوبر: کویت کی وزارت تعمیرات عامہ نے ملک میں بارش کے موسم کی تیاری کے لیے ہنگامی حالت میں مزید اضافہ کر دیا ہے
تفصیلات کے مطابق وزارت تعمیرات عامہ نے بارش کے موسم کی تیاری کے لیے ہنگامی حالت میں مزید تیزی اور بہتری کا اضافہ کر دیا ہے جس میں عام طور پر کویت کی کچھ مرکزی اور اندرونی گلیوں اور دیگر علاقوں میں سیلاب نظر آتا ہے۔ باخبر ذرائع نے روزنامہ القبس کو بتایا کہ وزارت تعمیرات عامہ کے اسسٹنٹ انڈر سیکرٹری انجینئر ولید الغانم نے کہا کہ وزارت اس بات کو یقینی بنانے کے عمل میں ہے کہ دیگر ریاستی حکام کے ساتھ مل کر تمام ضروری اقدامات کیے جائیں جن میں سب سے اہم فائر فائٹنگ، ٹریفک اور سول ڈیفنس فورسز ہیں خاص طور پر اس وقت جب ملک کے کچھ علاقے
سیلاب کی وجہ سے ڈوب جاتے ہیں۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ انجینئر الغانم نے گزشتہ ہفتے سینئر حکام کے ساتھ اپنی ملاقات کے دوران اس بات پر زور دیا کہ موجودہ مدت کے دوران ہنگامی حالت کو نافذ کرنے کی ضرورت ہے جس میں ملک میں وقفے وقفے سے بارش ہونے کی توقع ہے۔ اہم مقامات پر کنٹریکٹرز کی ٹیموں کی موجودگی کو یقینی بنانے پر زور دینے کے ساتھ ساتھ اس بات کی تسلی کی جائے کہ ٹنل پمپ ناقص نہیں ہیں۔ یہ تمام حفاظتی انتظامات بارش کے دوران چوبیس گھنٹے تکنیکی ماہرین کی موجودگی کے علاوہ ہے۔ ان حفاظتی اقدامات کے ساتھ ساتھ احمدی اور جہرہ میں مصنوعی جھیلوں کی حالت اور آس پاس کے رہائشی علاقوں کی حفاظت کے لیے بارش کے پانی کو ذخیرہ کرنے کی ان کی صلاحیت کا جائزہ لینا بھی شامل ہے۔