کویت اردو نیوز 20 اگست: 18 سالہ تارکینِ وطن نوجوانوں کو ورک پرمٹ جاری نہیں کیا جائے گا۔
تفصیلات کے مطابق 18 سال سے زیادہ عمر والے نوجوان اپنی فیملی کے ساتھ نہیں رہ سکتے۔ آبادیاتی عدم توازن اور لیبر مارکیٹ پر اسکے اثرات کو دور کرنے کے حکومتی رجحانات کی روشنی میں پبلک اتھارٹی برائے افرادی قوت کا خاندانی داخلہ ویزا رکھنے والے تارکین وطن کو ورک پرمٹ نہ دینے کا فیصلہ جاری کرنے کا ارادہ رکھتی ہے۔ آرٹیکل 22 کے تمام زمرے ( بیٹے ، بیٹیاں اور بیوی) جو آرٹیکل 18 کے مطابق ورک پرمٹ پر منتقل کرنا چاہتے ہیں خاص کر وہ بچے جو اپنی تعلیم مکمل کرچکے ہیں اور اپنے خاندان کے ساتھ رہنے کے لئے اپنی قانونی عمر سے تجاوز کرچکے ہیں انہیں ملک چھوڑنا پڑے گا تاہم جو یونیورسٹیوں میں زیر تعلیم ہیں انہیں اس قانون سے استثنیٰ حاصل ہوگا۔
پبلک اتھارٹی برائے افرادی قوت کے ذرائع نے انکشاف کیا کہ "آبادی کو بہتر بنانے اور منظم کرنے کے مفاد میں فیصلے جاری کرنے کے لئے وزارت داخلہ کے ساتھ تعاون جاری ہے۔
یہ خبر بھی پڑھیں: اقامہ ختم ہو جانے والوں کے لیے خاص خبر
وزارت داخلہ کے ذرائع نے اس تجویز کے حوالے سے واضح کیا کہ ماضی میں تارکین وطن بچوں کے رہائشی اقاموں کو ورک پرمٹ پر منتقل کرنے کے لئے 21 سال کی عمر تک ایک موقع دیا جاتا تھا لیکن اب عمر کم کرکے 18 سال کردی جائے گی لیکن اسکے بعد انہیں فوری ملک چھوڑنا پڑے گا تاہم اگر وہ کویت میں یا کسی دوسرے ملک میں زیر تعلیم ہیں تو انہیں اس قانون سے استثنیٰ حاصل ہوگا۔