کویت اردو نیوز 04 نومبر: کورونا کے آخری مریض کو بھی کویت کے فیلڈ ہسپتال سے ڈسچارج کر کے گھر جانے کی اجازت دے دی۔
تفصیلات کے مطابق کویت فیلڈ ہسپتال کے ڈپٹی ڈائریکٹر ڈاکٹر فوزی الخواری نے اعلان کیا کہ کورونا سے متاثر آخری مریض کو کویت کے فیلڈ ہسپتال سے ڈسچارج کر دیا گیا ہے۔ کویت کے علاقے مشرف کے نمائشی ہالز جو کہ کورونا وائرس کے مریضوں کے لیے فیلڈ ہسپتالوں کے طور پر مختص کئے گئے تھے۔ آج جمعرات کو کویت کے فیلڈ ہسپتال میں 4 ماہ انتہائی نگہداشت میں گزارنے اور کورونا وبا کے دوران انفیکشن کی شرح میں کمی کے بعد ہسپتال میں آخری مریض کو ڈسچارج کر دیا گیا ہے۔ الخواری نے اپنے ٹویٹر اکاؤنٹ کے ذریعے اللہ کا شکر ادا کرتے ہوئے ان تمام
لوگوں کی تعریف اور شکریہ ادا کیا جنہوں نے اس قومی کامیابی کے قیام اور عمل میں تعاون کیا جس کی قیادت وزیر صحت شیخ ڈاکٹر باسل الصباح کر رہے ہیں یہ نوٹ کرتے ہوئے کہ کویت کی حفاظت کے لئے کی جانے والی ان عظیم کوششوں میں شامل ہوئے۔ فیلڈ ہسپتال کے ڈائریکٹر ڈاکٹر محمد الحمیدان نے طبی، نرسنگ، تکنیکی اور انتظامی عملے اور فارماسسٹ کے ارکان کو مبارکباد اور تشکر کا پیغام بھیجا کہ
ان کی زبردست کوششوں اور مریضوں کے لیے فکرمندی اور بحران کے دوران ان کے اہل خانہ کے جذبات کا خیال رکھا۔ الحمیدان نے وزیر صحت شیخ ڈاکٹر باسل الصباح، وزارت کے انڈر سیکریٹری ڈاکٹر مصطفیٰ رضا اور اسسٹنٹ انڈر سیکریٹری برائے تکنیکی امور ڈاکٹر عبدالرحمن المطیری کی قیادت میں محکمہ صحت کا بھی شکریہ ادا کیا جنہوں نے اس وبا پر قابو پانے میں مدد کی۔ انہوں ٹیکنیکل ڈیپارٹمنٹ کی ڈائریکٹر ڈاکٹر لیلیٰ العنزی اور ان تمام لوگوں کی کارکردگی کو بھی سراہا جنہوں نے کووِڈ 19 کی وبا کے دوران کارکنوں کی مدد کی۔
دوسری جانب ڈاکٹر محمد الحمیدان نے شہریوں اور رہائشیوں کو صحت کے حکام کی طرف سے تجویز کردہ احتیاطی تدابیر پر عمل کرنے کی اہمیت پر زور دیا جس سے ریاست صحت یابی کی جانب مستحکم رفتار سے پیشرفت جاری رکھ سکے گی۔