کویت اردو نیوز 19 دسمبر: کویت کی مارکیٹ میں 10 دینار کا جعلی نوٹ گردش کر رہا ہے جس کے لئے رہائشیوں کو محتاط رہنے کو کہا گیا ہے۔
روزنامہ الأنباء کی رپورٹ کے مطابق ایک سیکیورٹی ذرائع نے عوام کو خبردار کیا ہے کہ وہ خاص طور پر گروسری اسٹورز اور شاپنگ مالز میں خریداری کرتے وقت کرنسی نوٹ سے محتاط رہیں۔ دریں اثنا دھوکہ دہی اور جعل سازی کا محکمہ ان نامعلوم افراد کی نشاندہی کرنے کے لئے کام کر رہا ہے جن کے بارے میں خیال کیا جاتا ہے کہ وہ 10 دینار مالیت میں کویت کی کرنسی کو جعلی مارکیٹ میں پھیلا رہے ہیں۔ جعلی 10 دینار کا شکار ایک کویتی شہری کا کہنا ہے کہ اس رقم کو پہچاننا بہت مشکل ہے کیوں کہ کرنسی حقیقی نظر آتی ہے اور اسے صرف قریب سے جانچ پڑتال سے ہی دریافت کیا جاسکتا ہے۔
Related posts:
کویت: واپس آنے کے لیے اقامہ لازم قرار دے دیا گیا
کویت میونسپلٹی نے رات 12 بجے دکانیں بند نہ کرنے والوں کے خلاف قانونی اقدامات اٹھانے شروع کردیئے
کویت: نشے کے عادی شخص نے بینک میں گاڑی دے ماری
خلیج ٹرن منصوبہ، کویت نے اہم اقدامات اٹھا لیے
کویت: ایک ہفتے میں 215 گرفتاریاں، 27,457 ٹریفک خلاف ورزیاں جاری
افغان دارالحکومت کابل میں سفارتخانہ پاکستان پر حملہ، کویت کی شدید مذمت
کویتی عورتیں مردوں کے مقابلے 3 سال زیادہ زندہ رہتی ہیں: امریکی رپورٹ
کویت میں پولٹری کی قیمتوں میں اضافے کا انکشاف