کویت سٹی 01 جون: روزنامہ عرب ٹائمز کی رپورٹ کے مطابق تمام نوعیت کے ویزوں کے لئے تین ماہ کی توسیع جبکہ بیرون ملک پھنسے تارکین وطن کے لئے ایک سال کی رعائتی مدت کا اعلان کر دیا گیا۔
تفصیلات کے مطابق سیکیورٹی ذرائع نے انکشاف کیا ہے کہ کورونا وائرس کے بحران کے سبب پیش آنے والے غیر معمولی حالات کی بناء پر ان تارکین وطن کے اجازت ناموں کے لئے فیصلہ جاری کیا گیا ہے جن کے پاس جائز رہائشی ویزے ہیں اور وہ فی الوقت کویت سے باہر ہیں۔ حکومتی فیصلے کے بعد ملک سے باہر پھنسے ہوئے تارکین وطن کی رعائتی مدت 1 سال کردی گئی ہے جو کہ قانون کے حساب سے 6 ماہ ہوتی ہے۔
اس نئے فیصلے کے مطابق ہر قسم کے وزٹ ویزوں کے علاوہ، گھریلو ملازمین اور وہ افراد جو ورک ویزہ پر ملک میں داخل ہوئے اور رہائش گاہ کے طریقہ کار کو مکمل کرنے سے قاصر تھے ان کے ویزوں کو 3 ماہ کی توسیع دے دی گئی ہے۔
وزارت داخلہ کے جاری کردہ نئے فیصلوں کا مقصد ملک میں پیش آنے والے حالات کو مدنظر رکھنا اور ملک و بیرون ملک مقیم تارکین وطن کو آسانی فراہم کرنا ہے جبکہ خلاف ورزی کرنے والے رہائشیوں کو عارضی رہائش فراہم کرنا بھی شامل ہے جو تین ماہ کی مدت کے لئے ہوگی جس کا آغاز 31/5/2020 سے 31/8/2020 تک ہو گا۔
روزنامہ کے ذرائع نے بتایا کہ 3 ماہ کی توسیع میں کمپیوٹر سسٹم کے ذریعہ ازخود کام کیا جاتا ہے اور وہ تمام تارکین وطن جو ملک میں عارضی طور پر وزٹ ویزہ پر داخل ہوئے اور ان کے ویزہ کی مدت ختم ہوچکی ہے انہیں وزارت داخلہ کی ویب سائٹ پر بطور اسپانسر یا کاروبار کے مالک کے طور پر لاگ ان نہیں ہونا پڑتا ہے کیونکہ رہائش خود بخود 3 ماہ کے لئے تجدید ہوجائے گی۔
حوالہ: عرب ٹائمز
Sir main kuwait sy pak main vacation py ay Hon or lock down ki wajha sy mujy pak main hi rukna par gya hy. Or Mera Vesa b exper. Ho gya hy 22.5.2020 ka Kia mujy ab entry mily gi kuwait main