کویت اردو نیوز 24 نومبر: وبائی امراض کی وجہ سے دو سال کے وقفے کے بعد کویت نے سیاحتی ویزا (وزٹ ویزا) جاری کرنے کے آن لائن عمل کا آغاز کر دیا گیا۔
24 اکتوبر اور گزشتہ 3 نومبر کو الرای کی خبر کی تصدیق میں سیکورٹی ذرائع نے الرای کو انکشاف کیا کہ وزارت داخلہ نے تقریباً دو سال کے وقفے کے بعد آن لائن ویب سائٹ کے ذریعے سیاحتی ویزوں کی فراہمی کا دروازہ کھول دیا ہے جو کہ "کورونا” وبائی مرض کے حالات کے پیش نظر پچھلے دو سال سے بند تھے۔ ذرائع نے بتایا کہ اس قسم کا ویزا 53 ممالک کے شہریوں کو On Arrival یعنی کویت کے ہوائی اڈے پر دیا جائے گا جس میں یہ وضاحت کی گئی تھی کہ یہ اب "آن لائن” دستیاب ہے اور ملک میں آنے سے پہلے اسے حاصل کرنا ضروری ہے۔ انہوں نے وضاحت کی کہ
درخواست گزار کو سیاحتی ویزا جاری کرنے کے لیے ان اقدامات کے تحت ملک میں اپنائے جانے والے طریقہ کار کے مطابق درخواست جمع کرانا اور پھر ویکسی نیشن سرٹیفکیٹ جمع کرانے کے ساتھ ساتھ ٹکٹ بک کرنے، فیس ادا کرنے ، My Immunity ایپلی کیشن میں خود کو رجسٹر کرنا بشرطیکہ پی سی آر سرٹیفکیٹ بھی ہو شامل ہیں تاکہ مسافر کو فوری طور پر ملک میں داخل ہونے کی اجازت دی جائے۔ جن ممالک کو کویت کے سیاحتی ویزے جاری کرنے کی اجازت دی گئی ہے ان میں سپین ، جرمنی ، اندورا ، یوکرائن ، آئرلینڈ ، آئس لینڈ ، آسٹریلیا ، ایسٹونیا ، پرتگال ، جمہوریہ چیک ، ڈنمارک ، سویڈن ، ویٹیکن ، برطانیہ ، ناروے ، آسٹریا ، ریاستہائے متحدہ امریکہ ، جاپان ، یونان ، اٹلی بیلجیم ، بلغاریہ ، بھوٹان ، برونی ، پولینڈ ، ترکی ، عوامی جمہوریہ چین ، ہانگ کانگ ، جمہوریہ ہنگری ، جارجیا ، رومانیہ ، سان مارینو ، سلوواکیہ ، سلووینیا ، سنگاپور ، سوئٹزرلینڈ ، سربیا ، فرانس ، فن لینڈ ، قبرص ، کروشیا ، کمبوڈیا ، کینیڈا ، جنوبی کوریا ، لٹویا ، لاؤس ، لتھوانیا ، لکسمبرگ ، لیختنسٹین ، مالٹا ، ملائیشیا ، موناکو ، نیوزی لینڈ اور ہالینڈ شامل ہیں۔