کویت اردو نیوز 20 مئی: امریکی ٹیچر کو اسرائیل کی حمایت کرنے پر نوکری سے برخاست کردیا گیا۔ تفصیلات کے مطابق خصوصی تعلیم انتظامیہ نے اپنے سوشل میڈیا اکاؤنٹ پر صیہونی (یہودیوں) کے ساتھ ہمدردی کرنے کے ردعمل میں نجی اسکول میں کام کرنے والی ایک نامعلوم امریکی استاد کا اجازت نامہ منسوخ کرنے کا
فیصلہ جاری کیا ہے۔ اس واقعہ نے قواعد و ضوابط کو نظرانداز کرنے اور تعلیمی امور کو کسی بھی غیرمتعلقہ رائے سے دور رکھنے سے متعلق فیصلوں کی خلاف ورزی کرنے پر والدین اور خصوصی تعلیم انتظامیہ کے غصے کو جنم دیا جس کا تعلیم سے کوئی تعلق نہیں ہے۔ تعلیمی ذرائع نے بتایا کہ محکمہ خصوصی تعلیم نے تفتیشی طریقہ کار کا آغاز کیا ہے اور ٹیچر کی تحقیقات اور اس واقعے سے متعلق ایک رپورٹ پیش کرنے کے لئے اسکول انتظامیہ کو ایک خط بھیجا ہے خاص طور پر چونکہ تعلیمی اداروں کو سیاست میں شامل ہونے سے روکنے والے ضابطے اور فیصلے موجود ہیں۔ صیہونیوں کے ساتھ تعلقات معمول پر لانے اور فلسطینی کے لئے کویت کا مؤقف واضح ہے اس وضاحت کے ساتھ کہ جس غیر ملکی اسکول میں متعلقہ ٹیچر کام کرتی تھی اس نے ٹیچر کی نوکری ختم کرنے کا اقدام اٹھایا ہے اور اس کے لئے خصوصی تعلیم کو مطلع کیا ہے۔
ذرائع کے مطابق اسپیشل ایجوکیشن ایڈمنسٹریشن نے متعلقہ استانی کو بلیک لسٹ کر دیا ہے جو اسے کویت ریاست میں کسی بھی اسکول میں پڑھانے سے روکتی ہے۔