کویت اردو نیوز 12 مارچ: وزارت داخلہ کے اسسٹنٹ سیکرٹری میجر جنرل خالد الدین کورونا وائرس کی وجہ سے چل بسے۔
تفصیلات کے مطابق کورونا وائرس سے متاثرہ وزارت داخلہ برائے معاون خدمات برائے امور کے اسسٹنٹ سیکرٹری میجر جنرل خالد الدین انتہائی نگہداشت میں منتقل ہونے کے بعد اپنے خالق حقیقی سے جا ملے۔
اس افسوس ناک موقع پر وزارت داخلہ نے مرحوم کے اہل خانہ سے تعزیت کرتے ہوئے گہرے رنج و غم کا اظہار کیا اور اسے اللہ کی رضا جانتے ہوئے مرحوم کے لیے رحمت اور ان کے اہل خانہ کو صبر و سکون کی دعا کی۔ وزارت داخلہ کے اسسٹنٹ سیکرٹری میجر جنرل خالد الدین کورونا وائرس میں انفیکشن کی پیچیدگیوں کے سبب انتہائی نگہداشت میں وفات پا گئے۔
سوشل میڈیا صارفین نے میجر جنرل خالد الدین اور وزارت داخلہ کے جوانوں کی قربانیوں اور کورونا وبائی امراض کے سامنے پہلی قطار میں ان کی موجودگی کو یاد کرتے ہوئے ان کے لیے دعائے مغفرت کی۔