کویت اردو نیوز 26 نومبر: کویت میں مقیم 60 سال یا اس سے زائد عمر رسیدہ تارکین وطن 1,000 دینار رہائشی اقامہ تجدید کی فیس ہر سال ادا کریں گے۔
تفصیلات کے مطابق ایک نئی پیش رفت میں فتویٰ اور قانون سازی نے کویت میں مقیم 60 سال سے زائد عمر رسیدہ سیکنڈری اسکول سرٹیفکیٹ رکھنے یا اس سے کم تعلیم یافتہ تارکین وطن کے ورک پرمٹ کی تجدید کے لیے 500 دینار کی فیس عائد کرنے سے متعلق پبلک اتھارٹی برائے افرادی قوت کے بورڈ آف ڈائریکٹرز کے فیصلے کی قانونی حیثیت کی تصدیق کی ہے۔ ذرائع نے بتایا کہ فیصلہ زیر التوا ہے اور PAM اس فیس میں مزید 500 دینار بطور انشورنس کا اضافہ کرنے پر غور کر رہا ہے۔ انشورنس کمپنیوں ، وزارت تجارت اور صنعت کے حکام کے درمیان ہونے والی بات چیت میں کہا گیا کہ
نجی انشورنس پالیسی کی فیس کی شرح 500 دینار سے 550 دینار سالانہ کے درمیان ہوگی۔ یہ توقع کی جارہی ہے کہ 60 سال یا اس سے زائد عمر رسیدہ غیرملکیوں کو ورک پرمٹ جاری کرنے کی لاگت بشمول انشورنس 1,000 دینار ہوگی جبکہ انشورنس کے تقاضوں کے لحاظ سے ساٹھ کی دہائی کے تارکین وطن کے لیے مناسب قانون کے لیے حتمی شکل دی جا رہی ہے۔ روزنامہ الرای کے ذرائع نے مزید بتایا کہ فتویٰ بورڈ کے فیصلے میں کچھ کمیونٹیز اور گروپوں کو ورک پرمٹ کی تجدید کی فیس کی ادائیگی سے خارج کرنے کے بارے میں بھی اس کی رائے شامل ہونے کی امید ہے۔