کویت اردو نیوز 12 اگست: وزرات صحت نے اپنے ایک بیان میں خبردار کیا ہے، کویت واپس آنے والے غیر ملکی اگر گھریلو قرنظینہ قواعد و ضوابط کی خلاف ورزی کرتے ہوئے پائے گئے تو ان کو قانون کے مطابق سخت سزا کا سامنا کرنا پڑئے گا۔
ترمیم شدہ آرٹیکل 17 کے پیراگراف 1 کے قانون نمبر (4/2020) کے مطابق گھریلو قرنطینہ کے قانون کی خلاف ورزی کرنے والے کو تین ماہ سے زیادہ مدت کیلئے قید اور پانچ ہزار کویتی دینار جرمانہ یا ان دونوں میں کوئی ایک سزا دی جاسکتی ہے۔ بیماریوں سے بچنے کیلئے صحت سے متعلق احتیاطی تدابیر کے قانون نمبر (8/2020) کے مطابق، اس قانون کی ترمیم کی خبر الرای میں شائع ہوئی۔
متعلقہ خبر: غیر ملکی صرف 5 سال کویت میں رہ سکتا ہے
ایم او ایچ نے بیرون ملک سے آنے والے ہر فرد سے اپیل کی کہ وہ اپنے آپ اور معاشرے کی حفاظت کو برقرار رکھنے اور اس ضمن میں متعلقہ قوانین میں طے شدہ سزاؤں سے بچنے کے لئے مقررہ قانون کی پابندی کریں۔