کویت اردو نیوز 12 دسمبر: "مشرف” میں بوسٹر ڈوز اب بھی پیشگی ملاقات (ایڈوانس بکنگ) کے بغیر لگوائی جا سکتی ہے: سرکاری ترجمان وزارت صحت کویت
تفصیلات کے مطابق وزارت صحت کے سرکاری ترجمان ڈاکٹر عبداللہ السند نے اعلان کیا کہ (تیسری) بوسٹر خوراک اس کی بڑھتی ہوئی مانگ کی وجہ سے اب بھی مشرف میں کووِڈ19 ویکسی نیشن کے مرکز میں بغیر پیشگی ملاقات کے فراہم کی جا رہی ہے۔ شہریوں اور رہائشیوں کو بوسٹر ڈوز کی خوراکیں دینے کے لیے وزارت صحت نے 18 ہیلتھ کیئر سینٹرز مختص کیے ہیں۔ بنیادی طور پر تیسری خوراک شام 3 بجے سے رات 9 بجے تک فراہم کی جارہی ہے جس کے لیے مختص سرکاری ویب سائٹ کے ذریعے درخواست دینے کے بعد فون پر بھیجے گئے ٹیکسٹ میسج میں بتائے گئے وقت کے مطابق نامزد پرائمری ہیلتھ کیئر سنٹر جانے کی ضرورت ہو گی۔ السناد نے بتایا کہ کوویڈ 19 ویکسین کی (تیسری) بوسٹر خوراک
موجودہ وقت میں کسی بھی ویکسین ( فائزر/بیونٹیک، موڈرنا، آکسفورڈ یا جانسن اینڈ جانسن) کی دوسری خوراک حاصل کرنے کے 6 ماہ بعد فراہم کی جا رہی ہے جبکہ ہائی رسک گروپس جیسے کینسر کے مریضوں، اعضاء اور اسٹیم سیل ٹرانسپلانٹس، کورٹیکوسٹیرائڈز کی زیادہ خوراک لینے والے افراد اور امیونوکمپرومائزڈ مریضوں کو دوسری خوراک حاصل کرنے کے 6 ماہ سے بھی کم عرصے میں بوسٹر خوراک لگائی جا رہی ہے۔
السند نے نشاندہی کی کہ ان تمام گروپوں کے لیے جن پر یہ بوسٹر خوراک لاگو ہوتی ہے اس مدت کے دوران فراہم کی جانے والی ویکسین کی تیسری خوراک فائزر/بائیونٹیک خوراک ہے۔
دوسری جانب السند نے موسم سرما کی بیماریوں کے خلاف ویکسین حاصل کرنے کے لیے 6 ماہ یا اس سے زیادہ عمر کے افراد کے لیے رجسٹریشن کھولنے کا اعلان بھی کیا۔ انہوں نے وضاحت کی کہ وزارت صحت کی آفیشل ویب سائٹ پر ویکسی نیشن لنک کے ذریعے پہلے سے اپوائنٹمنٹ بک کرنے کے لیے رجسٹریشن ضروری ہے۔