کویت سٹی 22 جولائی: روزنامہ عرب ٹائمز کی رپورٹ کے مطابق کرایہ داروں کو بے دخل کرنے کی اجازت نہیں تاہم کرایہ قسطوں میں لیا جاسکتا ہے۔
تفصیلات کے مطابق سینئر قانونی ذرائع نے خصوصی بیانات میں اس بات کی تصدیق کی کہ کرایہ کے قانون میں ترمیم کرنے کی تجاویز میں یہ شرط بھی شامل کی جاسکتی ہے کہ ” اگر کرایہ دار 12مارچ سے 30 جون کے پورے عرصے میں کرایہ ادا نہیں کرسکے ہیں تو کرایہ داروں کو ان کی رہائش گاہوں سے نکالنا جائز نہیں ہےتاہم کرایہ ادا کرنا پڑے گا قانون قسط کی بنیاد پر کرایے کی ادائیگی کی اجازت دینے کا امکان فراہم کرتا ہے”۔
انہوں نے مزید کہا کہ "اس مہینے کی یکم سے شروع ہونے پر کرایوں کے لئے موجودہ قانون موثر ہوگیا ہے جسکے مطابق کرایے کی مقررہ تاریخ پر ادائیگی کی جانی چاہئے جو ماہ کے آغاز سے لے کر 20 تاریخ تک ادا کرنا ہوتا ہے اور اب کرایہ یک مشت ادا کرنا ھوگا اور قسط کی سہولت بھی ختم ہوجائے گی۔
یہ خبر بھی پڑھیں: امیر کویت علاج کے لئے امریکہ روانہ ہوں گے
جہاں تک تجارتی کرایے کے معاہدوں کا سوال ہے خاص طور پر سرمایہ کاری کے معاہدوں پر انخلاء اور کرایوں کی قسطوں پر بھی ان کا اطلاق ہوگا بشرطیکہ عدالت یہ فیصلہ کرتی ہے کہ وہ اس کے مستحق ہیں۔