کویت اردو نیوز 26 دسمبر: کویت پہنچنے والے مسافر کے منفی پی سی آر رزلٹ کے بعد امیون ایپلی کیشن واپس نارمل رنگ میں آجاتی ہے۔ تفصیلات کے مطابق وزارت صحت میں انفارمیشن سسٹم ڈپارٹمنٹ کے ڈائریکٹر ایم احمد الغریب نے کہا کہ کابینہ کے وزراء کے فیصلے کی بنیاد پر آج 26 دسمبر سے کویت آنے والے مسافروں کے لیے 10 دن کی مدت کے لیے ہوم قرنطین کریں گے جبکہ ملک میں داخل ہونے کے 72 گھنٹے بعد پی سی آر ٹیسٹ کروا کر اس قرنطین کی مدت کو ختم کیا جا سکتا ہے بشرطیکہ پی سی آر کا نتیجہ منفی ہو۔ آمد کے 72 گھنٹے سے پہلے کوئی پی سی آر ٹیسٹ نہیں لیا جائے گا، کم از کم 72 گھنٹے ہوم قرنطین ضروری ہے اور اس کے بعد ہی پی سی آر ٹیسٹ کیا جا سکتا ہے۔
ایم الغریب نے بتایا کہ امیون ایپ کویت آنے والے مسافروں کے لیے جامنی رنگ کی دکھائے گی جب تک کہ آمد کے 72 گھنٹے بعد پی سی آر ٹیسٹ نہیں کیا جاتا تاکہ ان 72 گھنٹوں میں فرد کو قرنطین میں رہنا پڑے۔ کویت میں داخل ہونے کے 72 گھنٹوں کے بعد جب PCR ٹیسٹ کیا جائے گا اور نتیجہ منفی آیا تو ایپلی کیشن اپنے اصلی رنگ میں واپس آجائے گی۔
تمام آنے والے مسافر کویت پہنچنے سے پہلے شلونک، مائی آئی ڈی ایپس ڈاؤن لوڈ کریں۔ روزنامہ الانباء کی خبر کے مطابق وزارت صحت نے وزارت داخلہ کی تمام بندرگاہوں کو کویت مسافر، شلونک اور مائی آئیڈینٹی ایپس (ھویتی) سے منسلک کر دیا ہے تاکہ یہ یقینی بنایا جا سکے کہ سفر سے آنے والے مسافروں کے لیے احتیاطی تدابیر اختیار کی جائیں۔ جن لوگوں کو کویت سے باہر ویکسین کروائی گئی ہے وہ اپنا ویکسی نیشن سرٹیفکیٹ امیون ایپ پر اپ لوڈ کریں۔ جنہوں نے بیرون ملک بوسٹر ڈوز حاصل کی ہے وہ اپنا تیسرا ویکسی نیشن ڈوز سرٹیفکیٹ بھی اپ لوڈ کر سکتے ہیں۔