کویت اردو نیوز 21 اگست: ڈرائیونگ لائسنس کے بغیر گاڑی چلانے پر 3 غیر ملکیوں کو 14 دن قید کی سزا سنا دی گئی۔
رپورٹ کے مطابق گزشتہ روز ٹریفک عدالت نے ڈرائیونگ لائسنس کے بغیر گاڑی چلانے کی سنگین خلاف ورزیوں کے جرم میں 3 غیر ملکیوں کو 14 دن کے لیے قید کرنے اور پھر انہیں مجاز اتھارٹی کے حوالے کردینے کا حکم دیا گیا ہے تاہم یہ بات اب تک واضح نہیں کی گئی کہ تینوں خلاف ورزی کرنے والوں کو کویت میں رہنے کی اجازت دی جائے گی یا نہیں۔ ایک سیکورٹی ذرائع نے بتایا کہ آنے والوں کی گرفتاری ٹریفک سیکٹر کی ایک مہم کے نتیجے میں سامنے آئی ہے۔ مہم کے دوران درجنوں ٹریفک خلاف ورزیاں جاری کی گئیں جن میں سے بیشتر معاملات شیڈنگ اور گاڑیوں کی خلاف ورزیوں کے ریکارڈ کئے گئے۔
یاد رہے کہ کویت میں ڈرائیونگ لائسنس کے بغیر گاڑی چلانے پر متعلقہ شخص کو ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی کرنے پر ملک بدر کئے جانے کا قانون ہے جس پر سختی سے عمل درآمد کیا جاتا ہے۔