کویت اردو نیوز 05 مئی: کویت وزارت داخلہ میں جنرل ایڈمنسٹریشن آف ریلیشنز اینڈ سیکیورٹی میڈیا نے شہریوں اور رہائشیوں سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ اس وقت ملک میں موجود
دھول اور خراب موسمی حالات میں احتیاط کریں جس کی وجہ سے کچھ سڑکوں پر مرئیت میں کمی واقع ہوئی ہے۔ وزارت نے ضرورت پڑنے پر ہنگامی فون "112” پر کال کرنے میں ہچکچاہٹ محسوس نہ کرنے کا مطالبہ کیا جو سیکورٹی اور ٹریفک امداد فراہم کرنے کے لیے چوبیس گھنٹے کام کرتا ہے۔ دوسری جانب وزارت نے سمندری سفر کرنے والوں سے بھی اپیل کی ہے کہ وہ کسی بھی ہنگامی صورتحال کا سامنا کرنے پر کوسٹ گارڈ کے جنرل ڈائریکٹوریٹ کے فون نمبر "1880888” پر رابطہ کریں۔ یاد رہے کہ کویت کا ہمسایہ ملک عراق بھی اس وقت شدید گردآلود ہواؤں کی لپیٹ میں ہے
جس کی وجہ سے اس وقت تک تقریباً ایک ہزار کے قریب افراد دم گھٹنے کا شکار ہو چکے ہیں۔