کویت اردو نیوز 23 مئی: دھول کا طوفان کویت کے رہائشی علاقوں تک پہنچ گیا۔ شوائخ، الراعی اور الخالدیہ کے علاقوں میں اس کے داخل ہو ے کا مشاہدہ کیا گیا جو آہستہ آہستہ ملک کے تمام علاقوں تک پھیل گئی۔
تفصیلات کے مطابق کویت کے محکمہ موسمیات میں میرین فورکاسٹنگ ڈپارٹمنٹ کے سربراہ یاسر البلوشی نے آج پیر کو توقع ظاہر کی تھی کہ ملک آنے والے گھنٹوں میں شدید گردو غبار کے طوفان سے متاثر ہو گا جس کی شمال مغربی سمت سے تیز ہوائیں چلیں گی جو 60 کلومیٹر فی گھنٹہ سے زیادہ ہو سکتی ہیں۔ البلوشی نے کہا کہ گردو غبار کے طوفان سے حد نگاہ 500 میٹر سے کم ہونے کی توقع ہے جبکہ یہ کچھ علاقوں میں اس سے بھی کم ہو سکتی ہے۔ گردآلود طوفان کی شدت آج درمیانی شام تک جاری رہے گی اور سمندر کی لہریں 7 فٹ سے زیادہ تک اٹھیں گی۔
انہوں نے مزید کہا کہ موسمی حالت میں بتدریج بہتری کل منگل کو دن کے آغاز سے شروع ہو جائے گی۔ معتدل شمال مغربی ہوائیں چلیں گی جبکہ کچھ علاقوں میں ہلکی معطل گردوغبار کا امکان ہے۔
دوسری جانب کویت سول ایوی ایشن کی جنرل ایڈمنسٹریشن نے اعلان کیا کہ کویت کے بین الاقوامی ہوائی اڈے پر فضائی ٹریفک کو ملک میں گرد آلود صورتحال کی وجہ سے کویت کے مقامی وقت کے مطابق دوپہر 2 بج کر 20 منٹ پر عارضی طور پر معطل کر دیا گیا تھا۔ انہوں نے کہا کہ بینائی میں بہتری اور ہوائی ٹریفک کی واپسی کی صورت میں پروازوں کے شیڈول کو دوبارہ ترتیب دیا جائے گا۔