کویت اردو نیوز 16 مارچ: روزنامہ القبس کی رپورٹ کے مطابق ہیومن ریسورس کمیٹی نے نمائندہ حماد العبید کی طرف سے پیش کی گئی تجویز کی منظوری دیتے ہوئے کہا کہ "رمضان المبارک کے بابرکت مہینے کے آخری دس دن سرکاری تعطیل ہوں گے”۔
العبید نے کہا کہ ان کی تجویز "رمضان المبارک کی آمد کے پیش نظر ہے۔ ہم کویت میں رہنے والے لوگوں کی جانب سے اس بابرکت مہینے میں عبادت، روزے، قیام اور اعتکاف کرنے کے جذبے کا مشاہدہ کر رہے ہیں جبکہ
کونسل اور حکومت کا مقصد، ایمان کا ماحول پیدا کرنا اور اس کے لیے جو کچھ بھی ممکن ہے اس پر عمل درآمد کرنا ہے۔”
«الموارد البشرية البرلمانية» تقر مقترح #عطلة_رسمية في العشر الأواخر من #رمضان
• تقدم به النائب حمد العبيد.. لتهيئة الأجواء الإيمانيةhttps://t.co/v0XPMcjP19
— القبس (@alqabas) March 16, 2023
کویت کی پارلیمانی ہیومن ریسورس کمیٹی نے رکن پارلیمنٹ حماد العبید کی جانب سے رمضان المبارک کے آخری 10 دنوں کے دوران پبلک سیکٹر میں کام معطل کرنے کی تجویز کی منظوری دے دی ہے جسے آخری منظوری کے لئے قومی اسمبلی میں پیش کردیا گیا ہے جس پر قومی اسمبلی نے بھی نظرثانی کی یقین دہانی کرائی ہے۔ کمیٹی نے نشاندہی کی کہ اس سے پبلک سیکٹر کے ملازمین کو عبادت، نماز اور قیام کے لیے زیادہ وقت ملے گا۔