کویت اردو نیوز 23 جون: روزنامہ الانباء کی رپورٹ میں کہا گیا ہے باخبر تعلیمی ذرائع کے مطابق ٹریفک کی خلاف ورزیوں پر جرمانے کی ادائیگی کے بغیر استاد یا منتظم کے اقامہ کی تجدید نہیں کی جائے گی۔
انہوں نے کہا کہ وزارت تعلیم نے تمام تعلیمی مراحل کے اسکولوں سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ اس فیصلے سے ان لوگوں کو آگاہ کریں جو اپنے اقامہ کی تجدید کرنا چاہتے ہیں۔ ذرائع نے وضاحت کی کہ وزارت نے متعدد ہدایات جاری کی ہیں جن پر اقامہ کی تجدید کے لیے درخواست دیتے وقت عمل کرنے کی ضرورت ہے جو کہ مندرجہ ذیل ہیں۔
- میعاد ختم ہونے کی تاریخ سے تین ماہ قبل اقامہ کی تجدید نہیں کی جا سکتی۔
- وزارت تعلیم کی ویب سائٹ https://moe.edu.kw کے ذریعے ملاقات کا وقت بُک کرنا ضروری ہے۔
- متعلقہ فرد کو ذاتی طور پر حاضر ہونا ہو گا اور انہیں مخصوص تاریخ پر عمل کرنا چاہیے۔
- تجدید کے لیے درکار دستاویزات میں:
- فارم نمبر 1 جس کی منظوری اسکول کے پرنسپل یا اسسٹنٹ پرنسپل نے دی ہے اور اس پر اسکول کی مہر لگی ہو۔
- اصل پاسپورٹ اور سول آئی ڈی کے ساتھ ساتھ ہر ایک کی ایک کاپی۔
- ٹریفک کی خلاف ورزیوں کا پرنٹ آؤٹ
- کویت میں داخلے کی آخری سٹیمپ کی ایک کاپی۔
Related posts:
کویت: سفیر پاکستان سید سجاد حیدر کا خصوصی انٹرویو
کویت: مشرف ویکسی نیشن سنٹر میں اب بھی بوسٹر ڈوز دی جارہی ہے
شوائیخ بیچ سے متعلق کویتی شہریوں و رہائشیوں کا اہم مطالبہ
کویت: نئے ورک پرمٹ جاری کرنے کا کوٹہ اور فیس بڑھا دی گئی
کویت: ڈرائیونگ لائسنس کا حصول غیرملکیوں کے لیے انتہائی مشکل ہو گیا
کویت اور سعودی عرب میں رمضان المبارک کا چاند نظر آگیا
کویت پولیس کی مھبولہ میں بڑی کاروائی، جوا کھیلنے والا گروہ گرفتار کر لیا
کویت کا الجہرہ نیچرل ریزرو جلد ہی زائرین کے لیے کھول دیا جائے گا