کویت اردو نیوز 20 جولائی: پبلک پراسیکیوشن نے ایک کویتی خاتون کو 21 دنوں کے لیے حراست میں رکھنے کا فیصلہ کیا جس نے اپنے بیٹے صقر المطیری کو قتل کرنے کا اعتراف کیا تھا۔ ذرائع کے مطابق پراسیکیوشن نے واقعہ کے افسر اور
تفتیشی افسر کے بیانات سنے جنہوں نے اس بات کی تصدیق کی کہ ملزمہ کے خلاف الزامات ثابت ہوچکے ہیں۔ ان کی تحقیقات میں زور دیا گیا کہ اس نے جرم کیا ہے اور اس نے اعتراف بھی کرلیا ہے۔ ملزمہ تقریباً دس سال قبل نشے کی عادی تھی۔ اس نے اپنے جرم کی منصوبہ بندی کی اور اپنے بچے کو مارنے اور اس کی شرارتوں کی وجہ سے اس سے چھٹکارا پانے کا فیصلہ کیا۔ اس نے کئی بار شادیاں کیں اور تین مختلف مردوں سے چار بچوں کو جنم دیا اور جو رقم اسے ملتی وہ منشیات خریدنے پر خرچ کرتی۔ ذرائع نے بتایا کہ
تحقیقات سے پتہ چلا ہے کہ مقتول ملزمہ کا بڑا بیٹا تھا جس کو وہ اس کی شرارتوں کی وجہ سے اکثر مارا پیٹا کرتی تھی۔ فروری میں لڑکے نے مار کی شدت سے اپنے سر میں درد کی شکایت کی جبکہ کچھ دنوں کے بعد بچے کو سانس لینے میں دشواری پیش آئی اور وہ چل بسا تاہم ملزمہ نے مئی کے آخر تک بچے کی لاش کو ایک کمرے میں چھوڑ دیا۔
ماں (ملزمہ) نے انکشاف کیا کہ اس نے صفائی میں استعمال ہونے والی اشیاء کا استعمال کرتے ہوئے بچے کی لاش سے اٹھنے والے تعفن اور بدبو پر قابو پایا۔ مئی کے آخر میں چوری کے الزام میں جیل بند ہونے سے پہلے، اس نے اپنے بڑے بیٹے سے کہا کہ وہ لاش کو کپڑے اور قالین میں لپیٹ کر اپنے گھر کے قریب ملبے کے درمیان پھینک دے اور پھر میونسپلٹی کے کارکنوں سے کہا کہ یہ ایک مردہ جانور کی لاش ہے لہٰذا ایک بار پھر بدبو آنے سے پہلے جانور کی اس لاش جو کہ اصل میں اس کا اپنا حقیقی بچہ تھا کو ٹھکانے لگا دینا چاہیے۔ میونسپلٹی کارکنوں نے اس کی بات پر اعتماد کیا اور بغیر دیکھے اسے مغربی عبداللہ المبارک کے علاقے میں لینڈ فل میں پھینک دیا۔