کویت اردو نیوز 02 ستمبر: کویت وزارت داخلہ وزٹ ویزا کے اجراء کے لیے سخت ضوابط پر غور کر رہی ہے جس کا اجراء اگلے سال کے آغاز سے دوبارہ شروع ہونے کا امکان ہے۔ ذرائع نے کویت ٹائمز کو بتایا کہ "وزارت داخلہ کی ایک سیکورٹی ٹیم نے
پبلک اتھارٹی برائے افرادی قوت اور کویت چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کے ساتھ وزٹ ویزوں اور تنخواہوں کے لیے نئے ضوابط جاری کرنے کی تیاری کے لیے بات چیت کی جس میں 1,500 سے 2,000 کویتی دینار کی میڈیکل انشورنس بھی شامل ہے”۔ وزٹ ویزے صرف ایک ماہ کی مدت کے لیے جاری کیے جائیں گے۔ مقررہ مدت سے زیادہ قیام کے نتیجے میں اسپانسر (کفیل) کو 5,000 کویتی تک کا جرمانہ ادا کرنا پڑے گا اور مستقبل میں کسی کی کفالت کرنے پر پابندی ہوگی۔ مزید برآں، مقررہ مدت سے زیادہ رہنے پر اسپانسر کو ہوائی ٹکٹ کے لیے بھی ادائیگی کرنا ہو گی تاہم
ذرائع کے مطابق ان نئے قوانین کے بارے میں سرکاری طور پر تصدیق ہونا باقی ہے۔ دریں اثنا، وزٹ ویزا کو ورک پرمٹ پر منتقل نہیں کیا جا سکتا۔ ذرائع نے وضاحت کی کہ ورک پرمٹ مطلوبہ مہارتوں کے مطابق اور نجی کمپنیوں کی طرف سے پیشگی جمع کرائی گئی درخواستوں کی بنیاد پر جاری کیے جائیں گے۔
انہوں نے کہا کہ والدین کے لیے وزٹ ویزا کی درخواست کرنے والے غیر ملکیوں کی کم از کم تنخواہ 700 سے 800 کویتی دینار ہونی چاہیے اور انحصار کرنے والوں کے لیے وزٹ ویزے کے لیے کم از کم 500 کویتی دینار کی تنخواہ ہونی چاہیے جبکہ بہن بھائی اور دیگر رشتہ دار وزٹ ویزے کے اہل نہیں ہیں۔ ذرائع نے مزید کہا کہ خلیج کے پڑوسی ممالک میں قیمتوں کے مطابق وزٹ ویزہ فیس میں اضافہ کیا جائے گا۔
تبصرے 1