کویت اردو نیوز 22 جولائی: کویت کے شہریوں اور رہائشیوں کی سہولت کے لئے Immunity ایپلی کیشن میں نئی اپڈیٹ کا اضافہ کردیا گیا۔
تفصیلات کے مطابق وزارت صحت میں انفارمیشن سسٹمز ڈپارٹمنٹ کے ڈائریکٹر انجینئر احمد الغریب نے "Immunity” ایپلی کیشن کے بارے میں ایک اہم اپڈیٹ کا اعلان کیا ہے جس میں کوئی بھی فرد اپنے علاوہ اپنے 6 ساتھیوں (رشتے دار ، دوست احباب وغیرہ) کے بھی ویکسی نیشن ڈیٹا اور کوویڈ 19 ٹیسٹ کے نتائج کو ایپلی کیشن میں محفوظ کرسکتا ہے۔ انجینئر الغریب نے بیان کیا کہ یہ اپڈیٹ شہریوں اور رہائشیوں کی سہولت کے لئے عمل میں آئی ہے جس سے کنبہ کا سربراہ اپنے ساتھ 6 خاندان کے افراد کا ویکسی نیشن ریکارڈ ایک ہی ایپلی کیشن میں شامل کرسکتا ہے خاص طور پر چونکہ
اب 12 سال سے بڑی عمر کے بچوں کی ویکسی نیشن کا آغاز بھی ہوچکا ہے اس کے علاوہ گھریلو ملازمین کی ویکسی نیشن بھی تقریباً مکمل ہوچکی ہے اور اکثر ان کے پاس سمارٹ فون نہیں ہیں لہٰذا کنبے کے سربراہ کو ان کا اضافی ڈیٹا محفوظ کرنے کا اختیار فراہم کرنے سے یہ سہولت ہوگی کہ
جب ضرورت ہو تو ڈیٹا ویکسی نیشن کی حیثیت یا ان کے کوویڈ19 ٹیسٹ کے نتائج تک رسائی میں آسانی ہو اور خاص کر سفر سے قبل یہ ڈیٹا دکھایا جاسکے۔ انجینئر نے وضاحت کی کہ اضافی اقدامات کے لئے پہلے Immunity کی ایپلی کیشن میں لاگ ان کرنے کی ضرورت ہوتی ہے جہاں فرد کو ویکسی نیشن کی حیثیت والے صفحے کےآخر میں ویکسی نیشن پیج باکس نظر آئیں گے جس میں "ویکسی نیشن کی حیثیت ، کوویڈ 19 ٹیسٹ رپورٹ ، اسکورٹ ، ہدایات اور ترتیبات” شامل ہوتے ہیں۔ اس کے بعد "Escorts Box پر کلک
کرنے سے منتقلی مکمل ہوجاتی ہے۔ اگلے صفحے پر انفرادی شخص کا سول شناختی کارڈ بطاقہ نمبر داخل کرکے ان کو شامل کریں اور پھر توثیقی کوڈ بھیجا جائے گا۔ اس کا اندراج کرنے کے بعد فرد زیادہ سے زیادہ 6 افراد کا ڈیٹا اپنی ایپلی کیشن میں منتقل کرکے محفوظ کرسکتا ہے۔
انجینئر الغریب نے وزارت صحت میں محکمہ انفارمیشن سسٹم میں موجود تمام ملازمین کی کاوشوں کی قدر کی اور کوویڈ 19 وائرس کے دوران جدید طریقوں سے حل فراہم کرنے کی مسلسل کوششوں پر اپنے فخر کا اظہار کیا۔ ڈیجیٹل تبدیلی کو پورا کرکے اور وزارت کویت کی بیشتر خدمات کے لئے ایک مربوط الیکٹرانک سروس کی فراہمی کے ذریعے ” نیو کویت 2035 ” کے وژن کے مطابق خدمات فراہم کرنے پر ملازمین کی کاوشوں کو سراہا۔