کویت اردو نیوز 07 ستمبر: باخبر ذرائع کے مطابق موجودہ دور میں عمرہ و زیارت کے سفر کی مانگ میں غیرمعمولی اضافہ دیکھنے میں آرہا ہے جس کی روشنی میں سفری پیکجز 95 سے 150 کویتی دینار کے درمیان مسابقتی قیمتوں پر پیش کیے جا رہے ہیں جبکہ یہ قیمت رہائش کے اختیارات، دورانیہ اور
وہاں رہنے کے کل وقت پر منحصر ہے۔ انہوں نے وضاحت کی کہ ستمبر کے مہینے کے دوران بذریعہ روڈ عمرہ کے دورے 6 سے 11 دن کے دورانیے میں پیش کیے جاتے ہیں جس کی قیمت 95 کویتی دینار سے شروع ہوتی ہے۔ تمام عمر کے افراد جبکہ عورتوں کو بغیر محرم کے سفر کی اجازت ہے جس سے پورے خاندان کی طرف سے عبادات کی ادائیگی کے لیے سفر کے مطالبے کو تحریک ملتی ہے۔ ذرائع نے وضاحت کرتے ہوئے کہا کہ اکتوبر کا مہینہ پیغمبر اکرمؐ کے یوم ولادت کی تعطیل کا مشاہدہ کرے گا جس کی وجہ سے ٹریول ایجنسیاں رہائش کے سائز اور قسم سے متعلق اختیارات کے مطابق 125 کویتی دینار سے شروع ہونے والی قیمتوں پر چھ دن کے سفر کی پیشکش کریں گی۔
ایک کمرے میں حاجیوں کی تعداد میں اضافے کی وجہ سے لاگت میں بتدریج کمی ہوگی ج کہ ایک کمرے میں فی فرد 150 تک کے اخراجات برداشت کرے گا۔