کویت اردو نیوز 04 ستمبر: سعودی وزارت حج و عمرہ نے وضاحت کی ہے کہ سعودی عرب میں عمرہ زائرین کی آمد و رفت کے لئے کوئی ائیرپورٹ مخصوص نہیں کئے گئے ہیں۔ عمرہ کرنے والے حضرات کسی بھی انٹرنیشنل یا مقامی ائیرپورٹ سے سعودی عرب میں داخل اور روانہ ہو سکتے ہیں۔
وزارت حج و عمرہ نے اپنے بیان میں قوائد کی وضاحت کرتے ہوئے کہا کہ عمرے کے لئے آنے والے افراد 90 دنوں کے لئے ٹھہر سکتے ہیں اور دوران وہ مکہ، مدینہ اور دیگر سعودی شہروں میں آزادی سے جا سکتے ہیں۔ وزارت کے مطابق زائرین عمرے کے لئے آن لائن ویزے کی درخواست دے سکتے ہیں۔ عمرے کے لئے ‘اعتمرنا’ ایپلی کیشن کی رجسٹریشن ضروری ہے تاکہ یہ یقینی بنایا جاسکے کہ زائرین کی کرونا وائرس سے حفاظت کو یقینی بنا جاسکے۔ اعتمرنا ایپ پر رجسٹریشن کے لئے سعودی عرب کا موجودہ ویزہ لازمی ہے۔
Related posts:
سعودی عرب: بنگالی مزدور شعلوں میں گھری کار کو بچاکر ہیرو بن گیا
بحرین نے تمام سرگرمیوں کے علاوہ اسکولوں کو بھی کھولنے کا اعلان کر دیا
سعودی عرب مملکت کے چھ ہوائی اڈوں پر غیر ملکی عازمین حج کا استقبال کرے گا۔
مسقط میں پھنسی دو خواتین 3 ماہ بعد بھارت واپس پہنچ گئیں۔
شارجہ میں پہاڑی نظاروں کے ساتھ الحافیہ جھیل کا افتتاح
قرآن پاک کی بیحرمتی کسی صورت قبول نہیں، سعودی عرب
عمان نے شدید گرمی سے نمٹنے کے لیے ہدایت پر مبنی ایڈوائزری جاری کر دی
ابوظہبی میں دنیا کے سب سے بڑے ویو پول کا افتتاح