کویت اردو نیوز 13 اگست: کویت میں ستمبر کے آخر تک ویکسی نیشن کی شرح 70 فیصد تک پہنچ جائے گی۔
تفصیلات کے مطابق وزیر اعظم شیخ صباح خالد الحمد الصباح نے جمعرات کو اپنے بیان میں توقع ظاہر کی ہے کہ ستمبر 2021 کے اختتام تک کویت میں کوویڈ 19 ویکسی نیشن کی شرح 70 فیصد تک پہنچنے کی امید ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ تقریبا 2.6 ملین (66 فیصد) آبادی کو ویکسین دی جاچکی ہے اور ستمبر کے آخر تک ہم 70 فیصد تک پہنچ جائیں گے جس سے عوام کی قوت مدافعت کو تیز کرنے میں مدد ملے گی اور بالآخر ہم معمول کی زندگی میں واپس آسکیں گے۔” اس ماہ کے شروع میں وزارت صحت نے اعلان کیا تھا کہ
کویت کے 25 لاکھ سے زائد شہریوں اور رہائشیوں کو ویکسین دی گئی ہے۔ کویت کی کابینہ نے بدھ کے روز عوام کو مطمئن کیا کہ جہاں تک کوویڈ 19 صحت کے اقدامات کی تعمیل کی بات آتی ہے تو وزراء کیسوں ، اموات اور اسپتال میں داخل ہونے کی تازہ ترین رپورٹ سے مطمئن ہیں۔
وزیر صحت نے کہا کہ کوویڈ 19 انفیکشن میں صحت یابی کا تناسب 97.3 فیصد ہو گیا ہے کیونکہ ملک گیر ویکسی نیشن مہم میں ملک بھر کے مراکز میں شہریوں اور تارکین وطن کی بہت بڑی تعداد میں شرکت جاری ہے۔ اس پر وزراء نے صحت کے اقدامات کے لیے عوام کے عزم اور وبائی امراض کے خلاف فرنٹ لائنز پر کام کرنے والے عملہ کی جانب سے کی جانے والی کوششوں کے لیے ان کی تعریف کی اور شکریہ کا اظہار کیا۔
دوسری جانب وزارت تعلیم کے آئندہ 2021-22 تعلیمی سال کے ملک بھر کے سرکاری اور نجی اسکولوں کے منصوبوں پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا۔ وزیر تعلیم ڈاکٹر علی المحدف نے کابینہ کو وزارت صحت کے ساتھ ہم آہنگی اور احتیاطی تدابیر کے بارے میں بھی آگاہ کیا۔