کویت اردو نیوز 30 ستمبر: جمعرات کو کویت میں سوشل نیٹ ورکنگ سائٹس پرایک ویڈیو سامنے آئی جس میں ملک کی ایک کوآپریٹو سوسائٹی (جمعیہ) میں ایک غیر ملکی ملازم پر کویتی شہری کے حملے اور اسے مار پیٹ کرتے دکھایا گیا ہے۔
المجلس اخبار کی ویب سائٹ پرنشرکی گئی ویڈیو فوٹیج میں شہری کارکن کو اس کے کپڑوں سے پکڑ کر مارتا ہوا نظر آتا ہے، اس پر چیختا اور کہتا ہے: ’’نصاب‘‘۔
جبکہ ایک دوسرے ملازم نے صورتحال کو پرسکون کرنے کی کوشش کی لیکن وہاں موجود لوگ اس وقت حیران رہ گئے جب کویتی نے اسے بھی دھکا دیا۔ علاوہ ازیں وزارت داخلہ نے انکشاف کیا کہ زیادتی کا نشانہ بننے والے کارکن نے تھانے میں شکایت درج کرائی، واقعے کے حوالے سے ضروری قانونی اقدامات کیے جا رہے ہیں۔
کویت میں کام کرنے والے غیرملکی پر ایک کویتی شہری کا تشدد، ویڈیو انٹرنیٹ پر وائرل ہو گئی، کویتی شہری کے خلاف مقدمہ درج کر لیا گیا۔#kuwait #KuwaitUrdu #kuwaiturdunews #Violence #kuwaiti #expat pic.twitter.com/0qI1zbum5X
— Kuwait Urdu News (@KuwaitUrduNews) September 30, 2022
قابل ذکر ہے کہ دونوں فریقین کے درمیان جھگڑے کی وجوہات کا ابھی تک پتہ نہیں چل سکا ہے۔