کویت اردو نیوز 02 اکتوبر: کویت میں ایک نامعلوم مصری شہری کی لاش خیطان کے ایک اپارٹمنٹ کے اندر مردہ پائی گئی، جہاں وہ رہتا تھا موت کی وجہ کی شناخت اور ‘مبینہ قاتل’ کو تلاش کرنے کے لیے فرانزک کے حوالے کر دیا گیا ہے۔
ایک مقامی عربی روزنامے نے بتایا کویت کے گنجان آباد علاقے خیطان میں ایک فلیٹ سے مصری شہری مردہ حالت میں پایا گیا۔ جس عمارت میں سے اس شخص کی لاش ملی تھی وہاں کے رہائشیوں میں سے ایک نے وزارت داخلہ کے کرمنل ایویڈینس ڈپارٹمنٹ کو بتایا اسے ایک اپارٹمنٹ جس کا دروازہ کھلا تھا میں سے بدبو محسوس ہوئی۔
پولیس کے تفتیش کاروں نے دریافت کیا کہ یہ شخص مصری شہری ہے جسے بظاہر اسے مارا پیٹا گیا تھا۔ اس کے کپڑے اس کے اپنے ہی خون میں رنگے ہوئے تھے اور ایسا معلوم ہوتا تھا کہ کھوپڑی اور چہرے کی ہڈیاں کسی سخت چیز کی ضرب کا وجہ سے ٹوٹ چکی ہیں۔
فرانزک اہلکاروں کا کہنا ہے کہ مبینہ طور پر اس کی موت کو 24 گھنٹے سے زیادہ نہیں ہوا تھا۔ ایک ذرائع نے مزید کہا کہ فوجداری شواہد کے محکمے کے اہلکاروں نے تحقیقات شروع کر دی ہیں۔
دوسری خبر میں کویت کے علاقے مینا عبداللہ میں ایک ہندوستانی شہری نے کمپنی جس میں وہ کام کرتا تھا کی جانب سے دی جانے والی رہائش کے اندر خودکشی کر لی۔ بھارتی شہری نے رسی کا ایک سرہ اپنے گلے میں اور دوسرا کمرے کی چھت سے باندھ کر اپنی خود کشی کے تھی۔ سیکیورٹی ذرائع کے مطابق سیکیورٹی اہلکار جائے وقوعہ پر گئے اور لاش کو فرانزک کے حوالے کردیا۔