کویت سٹی 05 جولائی: روزنامہ عرب ٹائمز کی رپورٹ کے مطابق کویت سے جانے والے مسافروں کے کورونا سے پاک ٹیسٹ سرٹیفکیٹ کی لاگت 10 سے 20 کویتی دینار ہو گی جبکہ کویت واپس آنے والے مسافروں کو کویت سفارت خانے کے ذریعہ منظور شدہ صحت مراکز سے سرٹیفکیٹ حاصل کرنا ہو گا۔
تفصیلات کے مطابق روزنامہ کے سرکاری ذرائع نے بتایا کہ یکم اگست سے کمرشل پروازیں آہستہ آہستہ دوبارہ شروع کرنے کے حکومتی منصوبے کے مطابق تارکین وطن کو کویت واپس آنے کی اجازت ہوگی۔
تمام مسافروں کو ایک مصدقہ پی سی آر ٹیسٹ سرٹیفکیٹ حاصل کرنا ہو گا جس سے یہ ثابت ہوتا ہے کہ مسافر کورونا وائرس سے پاک ہے۔ توقع کی جا رہی ہے کہ اس سرٹیفکیٹ کی لاگت 10 دینار سے شروع ہوگی اور 20 دینار سے تجاوز نہیں کرے گی۔ عام انتظامیہ سول ایوی ایشن ان فیسوں کو گراؤنڈ سروسز اور وزارت صحت سے منظوری کے بعد معیاری بنائے گی۔
یہ خبر بھی پڑھیں: تارکین وطن کے لیے مخصوص کوٹے کی منظوری دے دی گئی
کویتی شہریوں اور کویت واپس آنے والے تارکین وطن کے لئے کویت واپس آنے سے 4 دن قبل بیرون ملک کویت کے سفارت خانوں کے ذریعہ منظور شدہ صحت مراکز سے ہیلتھ سرٹیفکیٹ حاصل کرنا ضروری ہے۔ کسی بھی قسم کے پیپر کے لئے کویت قونصل خانے یا سفارتخانے سے رابطہ کرنا ضروری نہیں ہے جس کا مقصد بیرون ملک سفارتخانوں کو ہجوم سے بچانا ہے۔ ذرائع نے بتایا ہے کہ "شلونک” ایپ شہریوں اور بیرون ملک سے واپس آنے والے تارکین وطن کے لئے دستیاب ہے اور اس ایپ کو انسٹال کرنا لازمی ہے جسے وزارت صحت نے ترتیب دیا ہے۔
ذرائع نے بتایا ہے کہ وزارت صحت کی لیبارٹریوں کے ذریعہ جاری کردہ ہیلتھ سرٹیفکیٹ حاصل کرنے کے لئے روانگیوں کے لئے کویت ائیرپورٹ پر وزارت صحت کے انتظام کے تحت ایک منظور شدہ ہیلتھ لیبارٹری مختص کی جائے گی جہاں سے کرونا سے پاک ہونے کا تصدیق نامہ لیا جائے گا جس کی ذمہ داری کویت بین الاقوامی ہوائی اڈے پر گراؤنڈ سروسز کمپنیوں کی ہے۔
حوالہ: عرب ٹائمز