کویت اردو نیوز 13 نومبر: یکم جنوری سے شروع ہونے والے 60 سال کی عمر تک پہنچنے والوں کے لئے کوئی تجدید نہیں ہوگی نیز "ریذیڈنسی امور” نے ایک سے تین مہینے کے لئے تارکین وطن کو روانہ کرنے کا فیصلہ کر لیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق پبلک اتھارٹی برائے افرادی قوت کے ایک ذمہ دار ذرائع نے تصدیق کی ہے کہ انتظامیہ کے فیصلے کے مطابق ہائی سکول تعلیم کے حامل 60 سالہ عمر والے تارکین وطن کے اقاموں کی تجدید نہ کریں۔ 1/1/2021 سے شروع ہونے والے اس قانون کی زد میں آنے والے افراد کے لئے ایک طریقہ کار طے کرنے پر کام کیا جا رہا ہے جس میں ہر ایک کو اس کی رہائش کی مدت کے اختتام کے مطابق سفر کی حتمی منسوخی (ویزہ کینسل) کر کے کویت سے رخصت کرنا شامل ہو گا۔
ذریعہ نے اشارہ کیا کہ ملک سے رخصت کرنے کے فیصلے پر عمل درآمد نئے سال کے آغاز سے ہی کر دیا جائے گا۔ "ورک فورس” کی جانب سے ورک پرمٹ (ویزہ) کی تجدید نہیں ہو گی جس سے کام کا معاہدہ خود بخود ختم ہو جائے گا۔
جہاں تک روانگی کے طریقہ کار کی بات ہے روانگی کے لئے وقت کی مدت "رہائشی امور” کی جانب سے ایک سے تین ماہ تک طے کی گئی ہے۔