کویت اردو نیوز 02 جنوری: کویت کی وزارت داخلہ نے انکشاف کیا کہ گزشتہ دسمبر کے دوران وفرہ مینا عبداللہ روڈ پر تیز رفتاری کی 49,000 سے زائد خلاف ورزیاں ریکارڈ کی گئیں جبکہ جابر الاحمد پل پر دو ہفتوں کے دوران 7000 سے زائد خلاف ورزیاں ریکارڈ کی گئیں۔
جنرل ٹریفک ڈیپارٹمنٹ نے کہا کہ وفرا اور پورٹ عبداللہ 306 کو ملانے والی سڑک پر لگے ٹریفک کنٹرول کیمروں نے یکم دسمبر 2022 سے 31 دسمبر کے دوران 49,597 تیز رفتاری کی خلاف ورزیاں نوٹ کیں۔
انتظامیہ نے مزید کہا کہ الصبیہ اور دوحہ کو ملانے والے کویت کے سب سے بڑے پل "جابر الاحمد برج” پر لگے ٹریفک کنٹرول کیمروں نے 15 دسمبر 2022 سے 31 دسمبر کے دوران 7,778 ٹریفک خلاف ورزیوں کا پتہ لگایا۔
خیال رہے کہ چند روز قبل اطلاع دی گئی تھی کہ کویت کے سب سے بڑے پُل “جابر الاحمد کاز وے” پر نصب سکیورٹی کیمرے دوبارہ فعال کر دئیے گئے ہیں۔ برقی مسائل کی وجہ سے خرابی دور ہونے کے بعد پل پر لگ بھگ 800 کیمرے اب کام کر رہے ہیں۔ ذرائع نے مزید کہا کہ “یہ کیمرے سیکورٹی، ٹریفک کی نقل و حرکت اور حادثات کی نگرانی کے لیے اہم کردار ادا کرتے ہیں کیونکہ یہ پل بہت سے شہریوں اور غیر ملکیوں کے لیے ایک کراسنگ روٹ بن چکا ہے”۔
دوسری جانب روزنامہ الرای کی رپورٹ کے مطابق سیکیورٹی ذرائع نے اطلاع دی ہے کہ ایمرجنسی فون 112 کو نئے سال کے پہلے گھنٹے کے دوران تقریباً 100 رپورٹس موصول ہوئیں۔
سیکیورٹی ذرائع کے مطابق جابر پل پر سب سے زیادہ واقعات رونما ہوئے جس میں جھگڑے، فیملیز کو ہراساں کرنے اور چھرا گھونپنے کے دو واقعات کی 30 رپورٹیں درج کی گئیں۔
متاثرین کی حالت تشویشناک بتائی جاتی ہے۔ رپورٹس کو ٹریفک حادثات، آگ لگنے جبکہ کچھ رہائشیوں خاص طور پر الصببیہ میں کیمپنگ علاقہ، الخیران کے چیلٹس اور کچھ رہائشی عمارتوں میں رہنے والوں کی طرف سے گاڑیوں کے سیلنسروں سے نکلنے والی پریشان کن آوازوں کی اطلاع دی گئی۔