کویت اردو نیوز 30 دسمبر: کورونا کی ویکسین لینے کے لئے شہریوں اور رہائشیوں کی بڑی تعداد رجسٹریشن کروا رہی ہے: عبداللہ السند
تفصیلات کے مطابق وزارت صحت کے ترجمان عبد اللہ السند نے بتایا کہ ویکسین لینے کے لئے اندراج شدہ افراد کی تعداد 153،000 سے تجاوز کر گئی ہے اور اس بات کی نشاندہی بھی کی کہ شہریوں اور رہائشیوں اور غیر یقینی (بدون) شہریت رکھنے والے افراد کے لئے بھی یہ ویکسی نیشن دستیاب ہے۔ انہوں نے زور دے کر کہا کہ وائرس کا مقابلہ کرنے کے لئے معاشرے کے ساتھ کی ضرورت ہے۔ نیا میوٹینڈ کورونا وائرس لوگوں کے مابین تیزی سے پھیل رہا ہے۔اور یہ ثابت نہیں ہے کہ یہ ویکسین اس کے خلاف کام کرے گی یا اس پر اثر انداز ہو گی کہ نہیں تاہم اب تک کویت میں میوٹینڈ کورونا وائرس کا کوئی کیس منظر عام یر نہیں آیا ہے۔
گزشتہ روز وزارت صحت نے پچھلے 24 گھنٹوں کے دوران نئے کورونا وائرس (کوویڈ ۔19) کے 236 نئے کیسوں کے اندراج کا اعلان کیا جس سے ملک میں رجسٹرڈ ہونے والے کل کیسوں کی تعداد 15،093 ہوگئی۔ پچھلے دو دن سے کسی مریض کی ہلاکت کا کیس رجسٹر نہیں کیا گیا جس کے بعد اموات کی کل تعداد پیر تک 932 تک ریکارڈ کی گئیں۔
وزارت کے ترجمان ڈاکٹر عبداللہ السند نے کہا کہ انتہائی نگہداشت والے محکموں میں طبی دیکھ بھال حاصل کرنے والے افراد کی تعداد 43 کیسوں تک پہنچ گئی ہے۔ وہ مریض جن کے کورونا ٹیسٹ کے مثبت نتائج آئے ہیں اور طبی نگہداشت وصول کررہے ہیں انکی کل تعداد 3105 ہے۔
ڈاکٹر السند نے مزید کہا کہ پچھلے 24 گھنٹوں کے دوران انجام دیئے جانے والے سویب ٹیسٹوں کی تعداد 3586 ہوگئی ہے جس کے بعد ان ٹیسٹوں کی کل تعداد 1249114 ہوگئی ہے۔ وزارت صحت نے پچھلے 24 گھنٹوں میں 248 شفایاب کیسوں کا اعلان کیا جس سے شفایاب کیسوں کی کل تعداد 146056 ہوگئی۔