کویت اردو نیوز 18 فروری: روزنامہ الرای کی رپورٹ کے مطابق کویت کی وزارت داخلہ نے خلیج تعاون کونسل کی ریاستوں کے وزرائے داخلہ کے فیصلوں پر عمل درآمد کرتے ہوئے کویت اور
متحدہ عرب امارات میں ٹریفک کی خلاف ورزیوں کو آپس میں منسلک کرنے کے لیے ایک پروجیکٹ شروع کرنے کا اعلان کیا ہے۔
ڈائریکٹوریٹ جنرل آف سیکیورٹی ریلیشنز اینڈ میڈیا کے ایک بیان کے مطابق متحدہ عرب امارات میں وزارت داخلہ کے انڈر سیکریٹری میجر جنرل خلیفہ حریب نے اسسٹنٹ انڈر سیکریٹری برائے ٹریفک و آپریشنز امور اور ٹریفک کو منسلک کرنے کے لیے تکنیکی ٹیم کے وفد کے سربراہ میجر جنرل جمال الصیغ سے منصوبے کے افتتاح کے موقع پر ملاقات کی۔
الصیغ نے اس بات کی تصدیق کی کہ "یہ منصوبہ دیگر تمام سیکورٹی سروسز کو جوڑنے کا ایک ایسا آغاز ہے، جو خلیج تعاون کونسل کے ممالک کے درمیان نظام کی کارکردگی اور سیکورٹی کو بڑھانے میں معاون ہے”۔
بیان میں کہا گیا ہے کہ تمام خلیجی ممالک کے شیڈول کے مطابق مستقبل قریب میں ٹریفک کے نظام کو منسلک کرنے کے لیے ٹیکنالوجی جو خلیجی ممالک کے درمیان تعاون اور ہم آہنگی کو بڑھاتی ہے کو استعمال کرتے ہوئے کنکشن کا کام مکمل کیا گیا جس کی تکمیل میں آٹھ ماہ لگے۔
پراجیکٹ کے افتتاح میں جنرل ڈیپارٹمنٹ آف انفارمیشن سسٹمز کے قائم مقام ڈائریکٹر جنرل کرنل اسامہ الوہیب، ٹریفک امور و آپریشنز سیکٹر میں ٹیکنیکل آفس کے ڈائریکٹر کرنل حقوقی خالد العدوانی، ٹریفک انویسٹی گیشن ڈیپارٹمنٹ سے کرنل حقی فیصل العلی، انفارمیشن سسٹم ڈیپارٹمنٹ کے اسسٹنٹ ڈائریکٹر کرنل بشار السید اور وزارتی کونسلوں اور کمیٹیوں کی جنرل ایڈمنسٹریشن سے لیفٹیننٹ کرنل ناصر الدیہانی نے شرکت کی۔